رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کے باعث سعودی عرب نے یورپی یونین سمیت ۱۲ نئے ممالک پر سفری پابندی عائد کرتے ہوئے 72 گھنٹوں کے اندر عمرہ زائرین اور وزٹ ویزا رکھنے والوں کو ملک چھوڑنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔
سعودی عرب کی وزارت داخلہ داخلہ نے پاکستان سمیت دیگر ممالک کے تمام رہائشی ، اقامہ ہولڈراور عمرہ زائرین کو واپسی کے لیے 72 گھنٹے دیے ہیں جس کے بعد پاکستانی وزارت خارجہ نے سفارت خانوں اور قونصل خانوں میں ہاٹ لائن قائم کردی ہے۔
سعودی عرب کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق سعودیہ کی جانب سے پہلے ہی پڑوسی عرب ریاستوں سمیت 19ممالک پر سفری پابندیاں ہیں جن کے دائرہ مزید بڑھا دیا گیا ہے،
حالیہ فیصلے میں یورپی یونین کے ممالک کے علاوہ سوئٹزر لینڈ، بھارت، پاکستان، سری لنکا، فلپائن، سوڈان، ایتھوپیا، جنوبی سوڈان، ایریٹیریا، کینیا، جبوتی اور صومالیہ پر بھی سفری پابندیاں عاید کی گئی ہیں۔ سعودی عرب میں کورونا کے متاثرین کی مجموعی تعداد 45 ہوچکی ہے۔