‫‫کیٹیگری‬ :
16 March 2020 - 16:18
News ID: 442314
فونت
جواد عامری :
جمعیت ایثار گران انقلاب اسلامی کے جنرل سکریٹری محمد جواد عامری نے ہندوستانی مسلمانوں کے المناک قتل عام پر بعض پارٹیوں کی مکمل خاموشی پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جمعیت ایثار گران انقلاب اسلامی کے جنرل سکریٹری محمد جواد عامری مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کے ساتھ گفتگو میں ہندوستانی مسلمانوں کے المناک قتل عام پر بعض پارٹیوں کی مکمل خاموشی پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ مغربی ممالک میں رونما ہونے والے اسی قسم کے واقعات پر ان پارٹیوں نے آواز اٹھائی ہے لیکن ہندوستان میں مسلمانوں کے وحشیانہ اور المناک قتل عام کے بارے میں یہ پارٹیاں بالکل خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں اور ان کے اس طرز عمل پر سخت افسوس ہے۔

محمد جواد عامری نے وزارت خارجہ کے حکام پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایرانی وزارت خارجہ کو ہندوستانی مسلمانوں کا بھر پور انداز میں دفاع کرنا چاہیے اور صرف ایک بیان پر اکتفا نہیں کرنا چاہیے۔

انھوں نے کہا کہ وزارت خارجہ کو اس قسم کے وحشیانہ اقدامات کے خلاف مضبوط اور ٹھوس مؤقف اپنانا چاہیے اور ہندوستانی مسلمانوں کا مستحکم طریقہ سے دفاع کرنا چاہیے ۔

ہندوستانی مسلمانوں نے شہید قاسم سلیمانی کی عزاداری کی تقریبات کو شاندار طریقہ سے منعقد کیا۔ ہم ہندوستان کے مظلوم مسلمانوں کے ساتھ ہیں اور ہمیں ان کا مضبوط اور مستحکم طریقہ سے دفاع کرنا چاہیے۔/۹۸۸/ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬