‫‫کیٹیگری‬ :
15 March 2020 - 21:51
News ID: 442308
فونت
رسا نیوز کی گزارش ؛
ایران میں کرونا وائرس کے پھیلنے پر ولی فقیہ کے نمائندے اور آئمہ جمعہ اور علماء نے بھی لوگوں سے صحت محکمہ کی طرف سے بیان کی گئی اصولوں پر عمل کرنے کی تاکید کی ہے اور وزارت صحت کے ساتھ زیادہ سے زیادہ تعاون کو ضروری جانا ہے ۔

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق ایران و دنیا میں کرونا وائرس کے پھیلنے پر طبی مشورے اور اس سلسلہ میں تاکید پہلے سے زیادہ پر رنگ ہوتا جا رہا ہے تا کہ فردی و عمومی صحت کے اصول پر عمل کر کے اہم کردار ادا کی جائے اس بیماری کو کنٹرول کرنے میں اپنا تعاون جاری رکھیں ۔ اس سلسلہ میں ولی فقیہ کے نمائندے اور آئمہ جمعہ اور علماء نے بھی لوگوں سے صحت محکمہ کی طرف سے بیان کی گئی اصولوں پر عمل کرنے کی تاکید کی ہے اور وزارت صحت کے ساتھ زیادہ سے زیادہ تعاون کو ضروری جانا ہے ۔

رپورٹ میں پیش کیا گیا ہے :

آیت الله مظاهری:

طبی و ڈاکٹروں کی سفارش پر توجہ اور اس پر سبجیدگی سے عمل کی جائے

حوزی علمیہ اصفہان کے سربراہ اور مرجع تقلید آیت الله حسین مظاهری سے کئے گئے سوال کے جواب میں کہ اسلامی معاشرے میں کرونا وائرس کے پھیلنے سے لوگوں کے درمیان اس بیماری کی وجہ سے خوف طاری ہے اس خوف کے علاوہ علمی و تعلیمی ادارے کی چھٹی ہو چکی ہے اور معاشرے میں ایک طرح کی شدید بے چینی پائی جا رہی ہے اور اسی طرح اس اس بلا کو دور کرنے کے لئے سفارش بیان کیا گیا ہے اس کو پیش کی جا رہی ہے ۔

بسمه تعالی

۱۔ سب لوگوں کے لئے ضروری ہے کہ صحت سے متعلق اصول اور ڈاکٹروں کے سفارش پر سنجیدگی کے ساتھ عمل کی جائے ۔

۲۔ اس سے متعلق حکام کو چاہیئے کہ اس مشکلات کے سلسلہ میں منصوبہ بندی کے ساتھ جلد و مرتب اقدام کریں حالانکہ اس سلسلہ میں کافی کوشش و زحمت کی گئی ہے ۔

۳۔ سب لوگ خداوند عالم پر توکل کریں اور اعتماد کے ساتھ خداوند رحمان و رحیم کی الطاف پر یقین رکھیں اور کوشش کریں کہ ذہنی سکون کو قائم رکھیں اور بے چینی میں کمی کی جائے ۔

۴۔ قرآن کریم اور اہل بیت علیہم السلام کی طرف توسل کی جائے اور خاص کر زیارت عاشورہ اور زیارت جامعہ کبیرہ کو فراموش نہ کیا جائے ۔۵

۵۔ قرآن کریم کی خاص کر سورہ مبارکہ حمد اور آیت الکرسی اور سورہ یسین کی تلاوت کی جائے اور اسی طرح دعا وہ جو آئمہ اطہار کی طرف سے وارد ہوئی ہیں جیسے دعای مشلول ، دعای یستشیر و دعای مجیر، جو کہ دل کے سکون اور بلا کو ختم کرنے اور بیماروں کے شفای کا سبب ہے اس سے غفلت نہ کریں ۔

۶۔ گناہ سے دوری اختیار کرنا اور حقیقی معنی میں توبہ بھی بلا کی دوری کے اسباب میں سے ایک ہے اور امور کے اصلاحات و حسن عاقبت ہے کہ جس کی طرف خاص توجہ دی جائے اس پر عمل کیا جائے ۔

 

ولی فقیہ کے نمائندہ اور علماء کرام کی طرف سے لوگوں کو صحت کے متعلق مشورے و معنویت کی سفارش

آیت الله علم‌الهدی:

عوامی مقامات لوگوں کے لئے تمیز اور جراثیم کشی ہونی چاہیئے

خراسان رضوی میں ولی فقیہ کے نمایندہ کہتے ہیں کہ تمام کوشش و زحمت اس سلسلہ میں ہونی چاہیئے کہ عوامی مقامات لوگوں کے لئے تمیز اور جراثیم کشی ہونی چاہیئے ۔

آیت الله احمد علم الهدی نے کرونا سے مقابلہ کے سلسلہ میں ہوئے جلسہ میں بیان کیا : تمام کوشش و زحمت اس سلسلہ میں ہونی چاہیئے کہ عوامی مقامات لوگوں کے لئے نمیز اور جراثیم کشی ہونی چاہیئے ۔

خراسان رضوی میں ولی فقیہ کے نمائندہ نے اس اشارہ کے ساتھ کہ سب سے اہم یہ ہے کہ لوگوں کے دل سے اس سلسلہ میں جو خوف ہے اس کو کنٹرول کی جائے بیان کیا :  صحت سے متعلق اصول پر منظم طور سے عمل کیا جائے جو اس وقت کافی اہمیت کا حامل ہے ۔

انہوں نے وضاحت کی : صحت اصول پر عمل اور خداوند عالم پر توکل سے انشا اللہ بہت ہی جلد اس وائرس کے شر سے نجات حاصل کی جائے گی ۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬