رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حوزہ علمیہ قم کے مشہور استاد و مجمع تشخیص مصلحت نظام اور جامعہ مدرسین کے رکن آیت اللہ امینی قم المقدس کے بہشتی اسپتال میں اس دار فانی سے دار بقا کی طرف کوچ کر گئے ۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق تشخیص مصلحت نظام کے ممبر و خبرگان رہبری کونسل کے سابق سربراہ ایک مدت سے مریض تھے اور ان کا رمضان المبارک کی پہلی شب میں انتقال ہوگيا ہے۔
آیت اللہ امینی قم کے اعلی سطح کے استاد اور خبرگان رہبری کونسل میں تہران سے نمائندے تھے۔
آیت اللہ امینی نجف آباد میں سن ۱۳۰۶ ہجری شمسی میں ایک مذہبی خاندان میں پیدا ہوئے ۔
مرحوم آیت اللہ امینی نے مرحوم آیت اللہ العظمی بروجردی، مرحوم حضرت امام خمینی (رہ)مرحوم آیت اللہ مرعشی نجفی، مرحوم آیت اللہ گلپائیگانی اور علامہ طباطبایی کی محضر سے علمی فیوض و برکات حاصل کئے۔
قم کے سابق امام جعمہ مجلس خبرگان رہبری کے نائب صدر اور سن ۲۰۰۵ تک قم کے امام جمعہ تھے اسء طرح شہر نہاوند، ہرمزگان، مازندران ہمدان اور ملایر میں امام خمینی رہ کے نمائندہ تھے ۔