30 April 2020 - 13:14
News ID: 442613
فونت
روس کی وزارت خارجہ :
روس کا کہنا ہے کہ امریکہ کی یکطرفہ اورغیر قانونی پابندیوں نے عالمی سطح پر انسانوں کی جانوں کو خطرات سے دوچار کردیا ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخاروآ نے کہا ہے کہ امریکہ کی عائد کردہ یک طرفہ پابندیوں سے کورونا مخالف عالمی مہم متاثر ہو رہی ہے جس کے سبب انسانی جانوں کو خطرہ لاحق ہو گیا ہے، اس لئے اُن پابندیوں کو فوری طور پر ختم کر دینا چاہئے۔

ماریا زاخاروآ نے کہا کہ روس موجودہ دور میں حساس حالات کے پیش نظر اقتصادی سرگرمیوں کے لئے ایک ایسے گرین کوریڈور کا خواہاں ہے جو جنگ و پابندی سے عاری ہو۔

عالمی سطح پر کورونا وائرس کے پھیلاؤ اور اس کے سبب ہونے والے جانی نقصان کے پیش نظر دنیا کے مختلف ممالک اور عالمی اداروں نے امریکہ کی غیر قانونی اور یکطرفہ پابندیوں کے فوری خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔

اقوام متحدہ میں روس، چین، شام، کیوبا، شمالی کوریا، نیکاراگوا، ونزوئیلا اور ایران کے نمائندوں نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اینٹونیو گوترش کے نام ایک مراسلہ تحریر کر کے کورونا کی روک تھام کے پیش نظر امریکی پابندیوں کے فوری خاتمے کا مطالبہ کیا تھا۔

اس سے قبل ایران کے وزیر خارجہ نے بھی عالمی برادری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ موجودہ حالات میں امریکہ کی اقتصادی و طبی دہشتگردی پر خاموشی، قابل قبول نہیں ہے۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬