رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اہل سنت علماء کونسل عراق کے سربراہ شیخ خالد الملا نے اہنی تک گفتگو میں دنیا کے تمام ادیان کے مذہبی راہنماؤں سے ایران مخالف امریکی پابندیوں کی مخالفت کے لئے باہمی یکجہتی کا مطالبہ کیا۔
عراق کے مشہور اہل سنت کے عالم دین نے رمضان المبارک مہینے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا : سنی اور شیعہ کے راہنماؤں اور دوسرے ادیان سمیت عیسائی عالم ایران مخالف امریکی ظالمانہ پابندیوں کے خلاف احتجاجی ریلی میں شرکت کریں۔
اہل سنت علماء کونسل عراق کے سربراہ نے کہا : کرونا وائرس کے خطرہ اور اسی صورتحال میں عدم جمع کی مبنی پر یہ احتجاجی ریلی سائبرسپیس اور سماجی چینلز میں انعقاد کیا جائے گا۔
شیخ خالد الملا نے تاکید کرتے ہوئے کہا : امریکہ اور یورپ کے بہت سارے دینی عالم ، جو اس انسانی ہمدردی کی دعوت میں ہمارے ساتھ رکھتے ہیں ، اس احتجاجی ریلی میں حصہ لے سکتے ہیں تاکہ دنیا کے ذریعہ دینی علماء کی آواز سنی جاسکے۔
واضح رہے کہ امریکا نے ایران پر ظالمانہ پابندی لگا رکھی ہے جس سے موجودہ صورت حال میں کرونا جیسے وبا سے مقابلہ میں کافی مشکل پیش آ رہی ہے اور امریکا اپنے اس ظالمانہ اقدام سے پیچھے نہیں ہٹ رہا ہے جو ایک انسانی حقوق کے خلاف ہے ۔