اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے کمانڈر انچیف رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے یوم فوج کی مناسبت سے ایرانی فوجی اہلکاروں کی درخشاں خدمات پر انھیں سلام پیش کیا ہے۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے کمانڈر انچیف رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے یوم فوج کی مناسبت سے ایرانی فوجی اہلکاروں کی درخشاں خدمات پر انھیں سلام پیش کیا ہے۔
ایرانی فوج کی سائٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی کے دفتر کے فوجی شعبہ کے سربراہ میجر جنرل محمد شیرازی نے ایرانی فوج کے سربراہ میجر جنرل سید عبدالرحیم موسوی کو فون کیا اور فوج کے دن کی مناسبت سے فوج کے سربراہ اور فوجی اہلکاروں کو رہبر معظم انقلاب اسلامی کا گرم سلام پہنچایا ۔
جنرل شیرازی نے کہا کہ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: کہ " میرا گرم سلام فوج کے تمام اہلکاروں اور ان کے اہلخانہ کو پہنچادیں " ۔ رہبر معظم نے فوج کی طرف سے عوام کی خدمت کو فوج کا درخشاں کارنامہ قراردیا ہے۔/۹۸۸/ن
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے