‫‫کیٹیگری‬ :
17 April 2020 - 17:43
News ID: 442524
فونت
شیخ علی نجفی:
عراق کے مرجع تقلید آیت الله بشیر نجفی کے دفتر کے ذمہ دار نے بیان کیا کہ در حال حاضر کرونا وائرس سے مقابلہ میں عراقی ڈاکٹرس کے عملے کی کوششیں حشد الشعبی کی جانفشانیوں کو یاد دلاتی ہیں ۔

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی نجف  اشرف عراق سے رپورٹ کے مطابق، عراق کے مرجع تقلید آیت الله بشیر نجفی کے دفتر کے ذمہ دار حجت الاسلام شیخ علی نجفی نے بیان کیا کہ کرونا وائرس سے مقابلہ میں ادارہ صحت اور ڈاکٹرس کے عملے کی کوششیں ، دشمن سے عراقی سرزمین کو ازاد کرانے میں مجاہدین کی کوششوں سے کم نہیں ہے ۔

شیخ علی نجفی نے کرونا وائرس سے مقابلہ میں عراقی ڈاکٹرس اور نرسسز کے عملے کی کوششوں اور فداکاریوں کو سراہا اور مرجع تقلید آیت الله بشیر نجفی کا انہیں خصوصی شکریہ پہونچایا ۔

انہوں نے خداوند متعال سے کرونا وائرس سے جنگ میں ادارہ صحت اور ڈاکٹرس کی کامیابی کی دعا کی اور کہا: کرونا وائرس سے مقابلہ میں ادارہ صحت اور ڈاکٹرس کی ٹیم کی کوششیں ، دھشت گرد داعش سے عراقی سرزمین کو ازاد کرانے میں مجاہدین کی کوششوں سے کم نہیں ہے ۔

شیخ علی نجفی نے کہا: خدایا اور ہم نے اس مہینہ میں جو بھی جرم یا گناہ کیا ہے یا جس معصیت میں مبتلا ہو گئےہیں اور جس خطاکو انجام دیاہے چاہے و ہ جان بوجھ کر ہو یا بھول کر ہو اور جس کے ذریعہ ہم نے اپنے نفس پر ظلم کیا ہے یا کسی دوسرے کی بے حرمتی کی ہے ، تو محمد وآل محمدعلیہم السلام  پر رحمت نازل فرما اورہمارے عیوب کو پردہ کرم میں چھپالے اور ہمارے گناہوں کا نشانہ نہ بننے دینا اور ہمارے خلاف سرکشوں کی زبان درازنہ ہونے دینا ۔ ہمیں ان کاموں میں مصروف کردے جو گناہوں کو ختم کر سکیں اور ہمارے بدترین اعمال کا کفارہ بن سکیں ۔

سرزمین عراق کے مرجع تقلید آیت الله بشیر نجفی کے دفتر کے ذمہ دار نے زور دے کر کہا: در حال حاضر کرونا وائرس سے مقابلہ میں عراقی ڈاکٹرس کے عملے کی کوششیں حشد الشعبی کی جانفشانیوں کو یاد دلاتی ہیں ۔/۹۸۸/ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬