15 April 2020 - 19:15
News ID: 442517
فونت
آیت الله محمد یعقوبی:
مرجع تقلید نجف اشرف نے اپنے فتوے میں کہا کہ اگر صحت کے اصولوں کی مراعات سے کرونا وائرس سے محفوظ رہ سکتے ہیں تو روز ساقط نہیں ہے ۔

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی عراق سے رپورٹ کے مطابق، مرجع تقلید نجف اشرف آیت الله محمد یعقوبی نے کرونا پھیلنے کے پیش نظر امسال روزہ رکھنے کے سلسلے میں مومنین کی جانب سے کئے گئے استفتاء کے جواب میں کہا: ماہ مبارک رمضان کے روزے کا شمار دینی شعار میں سے ہوتا ہے لہذا بغیر شرعی عذر کے اس کا نہ رکھنا جائز نہیں ہے ۔

آیت الله یعقوبی نے ماہ مبارک رمضان کے روزے کی اہمیت کے پیش نظر کہا: اگر چہ ماہ مبارک رمضان میں روزہ داروں کو کرونا وائرس سے محفوظ رہنے کے لئے پانی پینے کی ضرورت ہے مگر صحت کے اصولوں کی مراعات کرکے جیسے ماسک لگاکر ، گلوز پہن کر اور دوریاں بناکر بھی اس وائرس سے محفوظ رہا جاسکتا ہے لہذا اس صورت میں روزہ ساقط نہیں ہوگا ۔

انہوں نے تاکید کی: اگر چہ ہم نے تیر ے حق میں کوتاہی کی ہے لیکن اس کے باوجود ہمارے عذر کو قبول کرلے اورہماری عمروں کو ہمارے سامنے آنے والے رمضان تک پہنچادے اور جب ایسا ہو جائے تو ہماری مدد فرما کہ ہم اس عبادت کو اختیار کریں جس کا تو اہل ہے اور ہمیں اس منزل تک پہنچا دے کہ ہم اس اطاعت کو انجام دے  سکیں جس کا تو مستحق ہے ۔ اور ہمارےلئے نیک عمل کا وہ سلسلہ قائم کردے جو اس سال اور آیندہ سال کے ماہ رمضان کے حقوق کی تلافی کرسکے ۔

اس مرجع تقلید نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ روزہ بندوں کے لئے الھی امتحان ہے مزید کہا: اگر روزہ داروں کو سخت مشقت کا سامنا ہو اور کرونا انہیں خطرات سے روبرو کررہا ہو تو ضرورت کے بقدر پانی پی سکتے ہیں مگر دیگر مفطرات(روزہ توڑنے والی اشیاء) سے دوری اختیار کریں اور رمضان ختم ہونے و حالات معمول پر انے کے بعد تمام چھوٹے ہوئے روزہ کی قضا کریں۔/ ۹۸۸/ ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬