14 July 2020 - 13:58
News ID: 443177
فونت
آیت الله یعقوبی:
عراق کے ایک مرجع تقلید نے ڈاکٹروں کی نصیحت و تاکیدات پر عمل نہ کرنے پر شدید تنقید کی ہے اور اس سے دوسروں کو تکلیف پہوچانے کا مصداق جانا ہے اور بیان کیا : جو شخص بھی دوسروں کو کرونا میں مبتلی کرنے کا سبب بنے وہ ضامن ہے ۔

رسا نیوز ایجنسی کے عالمی بخش کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق نجف اشرف کے مرجع تقلید حضرت آیت الله یعقوبی نے کرونا وائرس کے سلسلہ میں کئے گئے سوال کا جواب دیا اور کرونا وائرس دوسروں تک نہ پھیلنے کے لئے ڈاکٹروں کی نصیحت و تاکیدات پر عمل نہ کرنے پر شدید تنقید کی ہے اور اعلان کیا ہے کہ جو شخص دوسرے کو نقصان پہوچائے گا ، دیہ اور معالجہ کا خرچ اس کے ذمہ ہے ۔ یہ ایسے حالات میں ہے کہ دین مبین اسلام دوسروں کو تکلیف پہوچانے یہاں تک کہ لہسن کھانے کے بعد دہن سے آنے والی بد بو کی بھی ممانعت کی ہے اور ایسے شخص کو مسجد میں آنے سے روکا ہے ؛ تب اگر کوئی شخص دوسروں کو مرض میں مبتلی کرنے کا سبب ہو ؛ اس وجہ سے وہ امور جس کی وجہ سے لوگوں میں یہ بیماری پھیلنے کا سبب بنے اس سے دوری اختیار کی جائے کیوں کہ اس کا خطرہ زیادہ ہے ۔

دوسری طرف عراق وزارت صحت نے اپنے اعلامیہ میں اعلان کیا ہے کہ کرونا وائرس کی وجہ سے اس ملک میں مرنے والون کی تعدا ۹۵ ہو گئی ہے اور اس مرض میں مبتلی ہونے والی کی تعداد ۳۱۵۰ تک پہوچ گئی ہے ۔

عراق میں کرونا مریض کے صحت یاب ہونے والے کی تعدا ۴۴ ہزار و ۷۲۴ تک پہوچ گئی ہے ۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬