رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی ایران کی قدس بریگيڈ کے کمانڈر جنرل قاآنی نے استقامت کے کچھ کمانڈرس کے درمیان تقریر کرتے ہوئے امریکی بیڑے "یو ایس ایس بونہوم رچرڈ " میں لگنے والی آگ پر عکس العمل پیش کرتے ہوئے کہا: آج امریکا خصوصا امریکی بیڑے میں جو کچھ بھی رونما ہوا وہ امریکی کارکردگی اور جنایتوں کا نتیجہ ہے، یہ خدا کا وعدہ ہے کہ جو کوئی بھی ظلم و زیادتی کرے گا وہ الھی عذاب کا شکار ہوگا، چونکہ ان لوگوں نے کلام الھی کو بدلا اور ظلم و زیادتی کی لہذا عذاب الھی کا شکار ہوگئے ۔
انہوں نے تاکید کی: امریکی بلاوجہ اس حادثہ کے ذمہ داروں کو تلاش کرنے میں وقت ضائع نہ کریں، جو آگ انھوں نے خود لگائی تھی اسی کے شعلے اب ان تک پہنچ رہے ہیں، ان سے کہنا چاہئے کہ یہ حادثہ تمھاری جنایتوں کا جواب ہے جو خود تمھارے افراد کے ہاتھوں انجام پایا ہے، خداوند متعال تمھیں، تمھارے ہی ہاتھوں سے سزا دے رہا ہے ۔
جنرل قاآنی نے امریکی فوج کو مخاطب بناتے ہوئے کہا: ابھی کچھ دن اور تمھاری خوشیوں کے ایام ہیں مگرعنقریب تمھارے بہت برے دن آنے والے ہیں، تمھارے اور اسرائیل کی قسمت میں نہایت دشوار اور حادثاتی دور لکھے ہیں۔
انہوں نے یاد دہانی کی: حقیقت یہ ہے کہ امریکی فوج اب کمزور اور تھک چکی ہے اور ان کے فوجی ساز و سامان لوہے کے ٹکڑوں میں بدل چکے ہیں، کافی دنوں سے امریکی نی وی فورس کے کمانڈرس کا کہنا ہے کہ یہ بیڑے لوہے کے ٹکڑوں کے سوا کچھ بھی نہیں، امریکا کو اپنے حالات کو مان لینا چاہئے اور اس سے زیادہ دنیا کے انسانوں پر ظلم نہ کرے۔
یاد رہے کہ اتوار کو جنوب مغربی امریکا کی سین ڈیاگو بندرگاہ پر نامعلوم وجوہات سے دھماکہ ہوا تھا اور امریکی بیڑے "یو ایس ایس بونہوم رچرڈ " میں آگ لگ گئی ۔ اس واقعے میں درجنوں امریکی فوجیوں کے زخمی ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے، فائربرگیڈیر بھی آگ بجھانے میں ناکام رہی جس کی وجہ سے یہ بیڑا اب ڈوب رہا ہے۔/۹۸۸/ ن