‫‫کیٹیگری‬ :
14 April 2020 - 19:38
News ID: 442507
فونت
رضوی کرامت فاؤنڈیشن نےسفرہ مہربانی یا "دسترخوان مہربانی" کے نام سے خصوصی طور پر غریب اور نادار لوگوں کے لئے ایک اسکیم شروع کی ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق "رضوی کرامت فاؤنڈیشن" کے مینیجنگ ڈائریکٹرنے کہا ہے کہ خدمت مومنانہ امدادی مہم کے زیرعنوان غریب و ضرورت مند لوگوں کی مدد کے بارے میں رہبر انقلاب اسلامی کے احکامات کی تکمیل کے لئے آستان قدس رضوی کے متولی نے حکم دیا ہے کہ حرم مطہر رضوی کی جانب سے خدمت انجام دینے کا ایک بڑا قدم اٹھایا جائے اور اس سلسلے میں غذائی اشیا کے تقریبا" ایک لاکھ پچھتر ہزار سے زیادہ پیکیٹس تقسیم کئے جائيں گے ۔

رضوی کرامت فاؤنڈیشن کے سربراہ محمد حسین استاد آقا نے آستان نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے اس بات کی جانب بھی اشارہ کیا کہ رضوی کرامت فاؤنڈیشن نےسفرہ مہربانی یا "دسترخوان مہربانی" کے نام سے خصوصی طور پر غریب اور نادار لوگوں کے لئے ایک اسکیم شروع کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اب تک اس اسکیم کے تحت اشیائے خورد ونوش کے بیس ہزار پیکیٹس مشہد شہر میں بانٹے جاچکے ہیں اور اس پروگرام کو جاری رکھتے ہوئے ماہ مبارک رمضان میں مزید 80 ہزار پیکیٹس ضرورت مندوں میں بانٹے جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ : اس کے علاوہ اشیائے خوراک کے پچھتر ہزار سے زیادہ پیکیٹس صوبۂ کرمان، خوزستان اور سیستان و بلوچستان میں آستان قدس رضوی کی جانب سے تقسیم کئے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ یہ سارے صوبے سیلاب کا شکار ہوئے تھے اور وہاں پر ہمارا اصل مقصد ، مشکلات میں ان کی مدد کرنا ہے۔

رضوی کرامت فاؤنڈیشن کے مینیجنگ ڈائریکٹر نے یہ بھی کہا کہ عوام اور مخیر حضرات کی طرف سے جو تعاون اور اعانت کا سلسلہ جاری رہتا ہے ، اس کے تحت تمام دوسرے صوبوں میں بھی غذائی اشیا کے پیکیٹس تقسیم کئے جائیں گے۔

انہوں نے آستان قدس رضوی کی جانب سے پیش کی جانے والی طبی خدمات کے بارے میں بھی بتایا کہ " مدافعان سلامت نامی رضاکارہیلتھ ہیڈ کوارٹر کے زیرنگرانی آستان قدس رضوی کے تقریبا" دس ہزار اعزازی خدام ، پورے ایران میں طبی خدمات انجام دے رہے ہیں

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬