18 April 2020 - 16:46
News ID: 442534
فونت
سرزمین پاکستان کی مایہ ناز شخصیت اور مشھور عالم دین حجت الاسلام و المسلمین شیخ ابوالحسن (ناصر ملت) دماغی سکتہ کی وجہ سے انتقال کرگئے ۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سرزمین پاکستان کی مایہ ناز شخصیت اور مشھور عالم دین حجت الاسلام و المسلمین شیخ ابوالحسن ناصر ، دماغی سکتہ کی وجہ سے 75 سال کی عمر میں خالق حقیقی سے جاملے ۔ 

حجت الاسلام و المسلمین شیخ ابوالحسن (ناصر ملت) کا تعلق بشو  پاکستان سے تھا ، اپ نے ابتدائی تعلیم سکردو پاکستان میں حاصل کی اور اعلی تعلیم کی غرض سے نجف اشرف عراق کا سفر طے کیا۔ 

اپ نجف میں امام خمینی(رہ) کے ساتھ رہتے تھے اور امام نے ہی ان کو ناصر الملت کے لقب سے نوازا تها . اپ امام خمینی(رہ) کی توضیح کے ذمہ دار تهے اور امام خمینی(رہ) کے محافظ کے طور پر بهی خدمات انجام دیتے رہے ہیں اس کے علاوہ طلاب کے مسائل حل کرنا اور بہت مہمان نواز عالم دین شمار کئے جاتے تهے۔

حجت الاسلام و المسلمین شیخ ابوالحسن ناصر ، انقلاب اسلامی کی پیروزی کے بعد مشہد مقدس منتقل ہونے اور تبلیغ کے لئے ہر سال اپنے آبائی گاؤں بشو جایا کرتے تھے اور زحمتیں اٹھایا کرتے تھے ۔

علاقہ میں نماز جماعت کے قیام ، عزاداری کے پروگراموں کی اصلاح ، مساجد کی تعمیر اور دینیات سنٹرز کا قیام میں ان کا بڑا ہاتھ تها ۔ 

سرزمین پاکستان کے مشھور اسکالر اور جوان عالم دین حجت الاسلام ڈاکٹر محمد یعقوب بشوی نے اپنے مکتوب میں ان کے انتقال پردکھ کا اظھار کرتے ہوئے ان کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظھار کیا ۔

ان کی تحریر میں ایا ہے:

إِذَا مَاتَ الْعَالِمُ ثُلِمَ فِي الْإِسْلَامِ ثُلْمَةٌ لَا يَسُدُّهَا شَيْءٌ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ.

جو زندہ ہے وہ موت کی تکلیف سہے گا جب احمد مرسل نہ رہے کون رہے گا

عالم ربانی، یار دیرین امام خمینی(رح) ، خدمتگزار طلاب حوزات علمیه نجف و مشهد،مبلغ اسلام حجہ الاسلام و المسلمین شیخ ابوالحسن (ناصر ملت) کے انتقال کو تمام بشو کے عوام، ان کے چاہنے والے، عزیز و اقارب، گهر والے خاص طورپر ان کے بیٹے حجہ الاسلام والمسلمین شیخ محمد حسن سعیدی،شیخ رضا ناصر الملت،اور ان کے داماد حجج اسلام شیخ رسول مخلصی، شیخ اسحاق نوری،شیخ مہدی طاہری،شیخ اکبر جعفری کی خدمت میں تسلیت پیش کرتا ہوں اور اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔  آمین

شریک غم:

محمد یعقوب بشوی

17  اپریل 2020 عیسوی

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬