ایران کی وزارت صحت نے ملک میں تقریبا پچانوے ہزار افراد کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کا ذکر کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ان میں سے اب تک چھیہتّر ہزار تین سو اٹھارہ افراد صحتیاب ہو کر اسپتالوں سے ڈسچارج ہو چکے ہیں۔ رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی وزارت صحت کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ کیانوش جہانپور نے جمعے کے روز پریس بریفنگ میں، ایران میں کورونا وائرس کے تازہ ترین اعداد و شمار کے بارے میں اطلاع دی۔
انہوں بتایا کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک ہزار چھے، افراد کورونا میں مبتلا ہوئے ہیں جس کے بعد متاثرین کی کل تعداد پچانوے ہزار چھے سو چھیالیس تک جا پہونچی ہے۔
انہوں نے گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ترسٹھ افراد کے موت سے ہمکنار ہونے کی خبر دی جس کے بعد ایران میں اب تک کورونا کے سبب جان کی بازی ہارنے والے افراد کی تعداد، چھے ہزار اکیانوے ہو چکی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ دنیا میں کورونا وائرس میں مبتلا ہونے والوں کی تعداد اب تک تینتیس لاکھ، بیس ہزار سے تجاوز کر چکی ہے جن میں سے دس لاکھ سے زائد مریض، صحتیاب ہونے کے بعد اسپتالوں سے ڈسچارج ہو چکے ہیں۔/۹۸۸/ن