سید حسن نصر اللہ:
سید حسن نصر اللہ نے صبر کرنے والوں سے اللہ تعالی کی محبت اور دوستی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی صبر، حلم و بردباری اور استقامت کا مظاہرہ کرنے والوں کو دوست رکھتا ہے۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لبنان کی عوامی اور انقلابی تحریک حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ نے ماه مبارک رمضان کی مناسبت سے اپنے خطاب میں کہا کہ اللہ تعالی مؤمنوں میں صبر اور حلم کی خصلتوں کو دوست رکھتا ہے۔
مشکلات میں صبر کا دامن تھامنے سے اللہ تعالی راضی ہوتا ہے اور پھر وہی مشکلات کو دور کرتا ہے اور انسان کی سب سے بڑی کامیابی یہ ہے کہ اسے علم ہونا چاہیے کہ اللہ تعالی اس کے ساتھ ہے اور وہ اپنے بندے سے راضی ہے۔
اگر ہم نے مشکلات میں صبر کرکے اللہ تعالی کی خوشنودی حاصل کرلی تو ہم کامیاب ہیں دوسری صورت میں شکست اور ملک و معاشرے میں افراتفری کی صورتحال پیدا ہو جائے گی۔
سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ وہ سیاسی مسائل کے بارے میں پیر کے روز عوام سے خطاب کریں گے۔/۹۸۸/ن
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے