‫‫کیٹیگری‬ :
02 May 2020 - 19:01
News ID: 442629
فونت
ادارہ التنزیل کے زیرانتظام تعلیمات قرآن کریم کی تبلیغ و ترویج کیلئے سرگرم عمل ادارہ التنزیل کے زیر اہتمام امسال لاک ڈاون کے باعث سالانہ کلاسز کا اجراء آن لائن ذرائع سے کر دیا گیا ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تعلیمات قرآن کریم کی تبلیغ و ترویج کیلئے سرگرم عمل ادارہ التنزیل کے زیر اہتمام امسال لاک ڈاون کے باعث سالانہ کلاسز کا اجراء آن لائن ذرائع سے کر دیا گیا ہے۔

یکم رمضان المبارک سے شروع ہونیوالی کلاسز ماہ کے آخر تک جاری رہیں گی جس میں علماء کرام طلبہ کو بذریعہ انٹرنیٹ آن لائن دروس دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق ادارہ التنزیل کے زیرانتظام آن لائن مفاہیمِ قرآن کریم کلاسز میں پاکستان سمیت امریکہ، کینیڈا، آئرلینڈ، یو کے اور دیگر ممالک کے طلبہ شریک ہوتے ہیں جبکہ لاہور میں انجمن محمدی اسلامک کمیونٹی اینڈ ریسرچ سنٹر گلبرگ کے تعاون سے بھی مفاہیم قرآن کورس مختلف اوقات میں کروایا جا رہا ہے۔/۹۸۸/ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬