رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، علمائے ھندوستان نے اسلامی جمھوریہ ایران کے حوزات علمیہ کے سربراہ ایت اللہ علی رضا اعرافی کے حالیہ خط حمایت کی ۔
حجت الاسلام والمسلمین سید ضمیر الحسن رضوی
استاد سطح عالیہ و تعلیمی امور کے ذمہ دار جامعہ جوادیہ بنارس اترپردیش ھندوستان
ویرانگر کرونا وائرس کے سلسلہ میں اپکی ہمدردی پر ہم تمام دین و شریعت اسلام کے خدمت گزار، امام زمانہ (عج) کے سپاہی ہونے کے ناطے خدمت کیلئے حاضر ہیں اور اسلامی جمھوریہ ایران کے حوزات علمیہ کے مدیر حضرت ایت اللہ اعرافی و رھبر معظم انقلاب اسلامی حضرت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کے حکم کے تابع ہیں نیز اپ کے اس خط کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہیں ۔
حجت الاسلام سيد محمد ذكي حسن
استاد حوزہ علمیہ امرالمومنین بمبئی ھندوستان
اسلامی جمھوریہ ایران کے حوزات علمیہ کے مدیر حضرت ایت اللہ اعرافی نے ایک نیک اور با برکت قدم اٹھاتے ہوئے بہت عمدہ پیغام دیا ہے ۔ جس کے دیرپا اثرات ظاہر ہوں گے ۔ اس وقت ہمدلی اور یکجہتی کے ذریعہ ہی امیدوں کے چراغ روشن کئے جا سکتے ہیں ۔
حجت الاسلام سید حیدرعباس زیدی
صدر انڈین اسلامک اسٹوڈینٹس قم ایران
ہم تمام طلاب ھندوستان، اپنے وطن ھندوستان کے حق میں اسلامی جمھوریہ ایران کے حوزات علمیہ کے مدیر حضرت ایت اللہ اعرافی کی محبتوں اور ہمدردی کا تہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں، پروردگار عالم انہیں صحت و سلامتی عطا کرے ۔
حجت الاسلام سید احمد زرارہ رضوی
جنرل سکریٹری مجلس علمائے ھند شعبہ قم
آقای اعرافی کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب ھندوستان عزیز میں تبعیض کا بازار گرم ہے اور ایک خاص طبقہ مسلمانوں کے خلاف سر گرم ہے آپکے اس بصیرت افروز بیان میں ہر پہلو پہ نظر رکھی گئی ہے جو موجودہ صورتحال کو بیان بھی کررہا ہے اور تبعیض کے خلاف ایک خوبصورت نصیحت بھی اللہ، اسلامی جمھوریہ ایران کے حوزات علمیہ کے مدیر حضرت ایت اللہ اعرافی کو صحت وسلامتی اور طول عمر عطا فرمائے ۔ آمین ثم آمین ۔/۹۸۸/ن