رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق مدرسہ امام خمینی (ره) کے متولی آیت الله کاظم صدیقی نے صحیفہ سجادیہ کی دعا ۴۴ کی تشریح کرتے ہوئے کہا : امام سجاد علیہ السلام نے رمضان المبارک کے مہینے کے آغاز کی مناسبت سے صحیفہ سجادیہ کی ۴۴ نمبر کی دعا بیان فرمائی ۔
انہوں نے وضاحت کی : حضرت نے اس دعا میں رمضان المبارک کو شهر الصیام، شهر الطهور، شهر التمحیص، شهر القیام، شهر الاسلام و شهر القرآن کے عنوان سے یاد کیا ہے ۔
آیتالله صدیقی نے اس بیان کے ساتھ کہ قرآن کریم رمضان المبارک کے مہینے میں نازل ہوا ہے بیان کیا : قرآن شریف زندگی ، عزت ، جہاد ، پروگرام اور اخلاق کی کتاب ہے ؛ قرآن کریم قیامت تک انسان کی تمام ضرورتوں کو بیان کی ہے ۔
مدرسہ امام خمینی (ره) کے متولی نے اس اشارہ کے ساتھ کہ قرآن کریم کی بہت ساری معجزہ ہے بیان کیا : پیامبر اکرم (ص) نے فرمایا : قرآن کریم کے مخالفین اسلام کے تمام صدی و زمانہ میں اس کی ایک آیت کی طرح آیت لا سکتے ہیں تو لائیں ؛ مگر ۱۵ صدر گزر گئی کوئی بھی اس میں کامیاب نہیں ہو سکا ۔