رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق آیت الله سید یوسف طباطبایی نژاد نے رمضان المبارک میں قرآن کریم کی تلاوت کی اہمیت و عظمت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : خداوند عالم نے قرآن کریم میں پیغمبر اکرام (ص) سے فرمایا : رات میں جب نیند سے بیدار ہوتے ہو تو آدھی رات یا اس سے زیادہ قرآن کریم کی تلاوت کیجئے ۔
انہوں نے بیان کیا : سورہ مبارکہ مزمل کی آخری آیات میں خداوند عالم نے قرآن کریم کی تلاوت کی اس طرح سفارش کی ہے کہ اگر کوئی دوسرے ادلہ نہ پائے جاتے تو یہ کہنے پر مجبور ہو جاتے کہ قرآن کریم کی تلاوت ہم پر واجب قرار دیا گیا ہے، خداوند عالم نے آیات میں ہم لوگوں کی لئے تاکید کی ہے کہ جس حد تک صلاحیت و امکان ہے قرآن کریم کی تلاوت کرو اور اس کے بعد فرمایا کہ میں جانتا ہوں کہ تم لوگ کام و امور میں مشغول ہو پھر بھی جہاں تک ممکن ہے قرآن کریم کی تلاوت کرو ۔