‫‫کیٹیگری‬ :
05 May 2020 - 14:43
News ID: 442644
فونت
اہلبیت فاونڈیشن ھندوستان کے نائب صدر نے ھندوستان کے مذہبی علماء کے نام آیت اللہ اعرافی کے خط پر اظہار تشکر کیا ۔

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق اہلبیت فاونڈیشن ھندوستان کے نائب صدر حجت الاسلام سید تقی عباس رضوی نے آیت اللہ اعرافی کی طرف سے ھندوستان کے مذہبی و دینی رہبران کے نام خط پر خوشی کا اظہار کیا ۔

حجت الاسلام سید تقی عباس رضوی کی طرف سے ارسال کیا گیا بیانیہ مندرجہ ذیل ہے :

یہ بات کسی سے پوشیدہ نہیں ہے کہ حوزات علمیہ کے سربراہ حضرت مستطاب آیت اللہ اعرافی دامت برکاتہ آسمان علم و ادب کا وہ درخشندہ ستارہ ہیں جنہوں نے علمی و ادبی لحاظ سے نہایت وسیع و وقیع کام کیا ہے اور گرانقدر خدمات سرانجام دی ہیں کہ جو کئی ادارے بھی مل کر نہیں کر سکتے۔

بندہ حقیر تقی عباس رضوی کلکتوی نے ایک مدت جامعہ المصطفی قم میں رہ کر بہت قریب سے موصوف کی دینی اور علمی خدمات کو دیکھا ہے اس لحاظ سے یہ کہنا حق بجانب ہوگا کہ آیت اللہ اعرافی فلسفہ و عرفان اور دیگر حوزوی علوم و معارف کے یکتائے روزگار ماہر اور تخلیق و تحقیق ‘ تجزیے و تنقید کی دنیا کی نابغہ روزگار شخصیت ہی نہیں بلکہ  بہت باادب, با اخلاق, منکسرالمزاج شخصیت کے حامل ہونے کے ساتھ ساتھ مدارس دینیہ اور طلاب و اساتذہ کے نگہبان و پاسبان بھی ہیں...

رسا نیوز ایجنسی پہ موصوف کا نشر ہونے والا خط جو انہوں نے کرونا وائرس سے متاثرہ ممالک خاص ہندوستان کے دینی سربراہوں اور روحانی پیشواؤں کو لکھا ہے حقیقت میں انکے صالح افکار و نظریات ، خالصانه ہمدردی، والہانہ محبت کی بلندی پرواز اور انکے  زاویہ نگاہ کی وسعت پر بین دلیل ہے

ہم ملت تشییع ہندوستان ایسے کٹھن دور اور پر آشوب حالات میں اس ہمدردی کو ہرگز فراموش نہیں کرسکتے...

امیدوں کا چراغ جلانے کا شکریہ

ناچیز اپنی اور اپنے انجمن شیعہ ٹوڈے، رضویہ اسلامک ریسرچ سینٹر اور اہلِ بیت فاؤنڈیشن کے تمام اراکین کی جانب سے خاص مصیبت زدوں کی طرف سے حضرت آيت اللہ اعرافی صاحب کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے ہم سب آپ کے صحت و سلامتی اور بابرکت طول عمر کی دعا کرتے ہیں

والسلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ

سید تقی عباس رضوی کلکتوی

نائب مدیر اہل بیت (ع) فاؤنڈیشن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬