19 April 2020 - 19:37
News ID: 442539
فونت
حوزہ علمیہ قم کے سربراہ نے گرجا گھروں کی عالمی کونسل کے سکریٹری جنرل کے نام ایک پیغام میں آرتھوڈوکس چرچ سے باہمی تعاون کیلئے اپنی تیاری کا اظہار کیا۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حوزہ علمیہ قم کے سربراہ و امام جمعہ قم آیت اللہ علیرضا اعرافی نے گرجا گھروں کی عالمی کونسل کے سکریٹری جنرل کے نام ایک پیغام میں آرتھوڈوکس چرچ سے باہمی تعاون کیلئے اپنی تیاری کا اظہار کیا۔

حوزہ علمیہ قم کے سربراہ نے اس خط میں بیان کیا : کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے واقعے نے ممالک اور قوموں کو مشکلات میں پھنسا دیا ہے جس کی وجہ سے عالمی مذہبی رہنماؤں اور سائنسدانوں کے دلوں میں گہرے دکھ اور غم بسا ہوا ہے۔

آیت اللہ اعرافی نے تاکید کرتے ہوئے کہا : قم دینی مدارس کے اساتذہ اور طلبا، سائنسی، تحقیقی، ثقافتی اور  خاص طور پر سائبر اسپیس میں تجربات کے تبادلہ کیلئے بین الاقوامی سائنسی مراکز، یونیورسٹیوں، مذہبی مراکز، مذہبی رہنماؤں اور دنیا بھر کے ممالک اور آرتھوڈوکس کرسچن انسٹی ٹیوشن کیساتھ تعاون کا ایک نیا باب شروع کرنے کیلئے تیار ہیں۔

گرجا گھروں کی عالمی کونسل کے نئے سکریٹری جنرل کا آیت اللہ اعرافی کے خط کا جواب اس طرح پیش کیا۔

گرجا گھروں کی عالمی کونسل کے نئے سکریٹری جنرل "آیون سوکا" نے کہا ہے کہ ہم کوویڈ-۱۹ کی وجہ سے لوگوں کی شدید دکھ و درد سے بخوبی باخبر ہیں اور یہ بھی جانتے ہیں کہ ایران مخالف امریکی پابندیوں نے اس مشکل صورتحال سے نمٹنے کیلئے ایران کی راہ میں بہت بڑی رکاوٹیں حائل کی ہیں۔

Comments
Anonymous
Iran (Islamic Republic of)
۲۳ April ۲۰۲۰ - ۰۹:۵۲
احسنت ، اہم قدم حوزہ علمیہ سے یہی امید ہے
0
0
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬