20 April 2020 - 17:40
News ID: 442547
فونت
حجت ‌الاسلام احمد رضائی:
اسلامیک گائنڈینس جنوب خراسان کے جنرل ڈائریکٹر نے کہا: امسال مبلغین، کرونا کے سبب تبلیغی فرائض کی انجام دہی کے لئے مومنین تک نہیں پہونچ سکتے ہیں اس لئے علماء سوشل میڈیا کے ذریعہ فریضہ تبلیغ کو انجام دیں ۔

اسلامیک گائنڈینس جنوب خراسان کے جنرل ڈائریکٹر حجت ‌الاسلام احمد رضائی نے رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر سے گفتگو میں ماہ مبارک رمضان قریب ہونے کی جانب اشارہ کیا اور کہا: چونکہ مومنین اور روزہ دار افراد کرونا وائرس کی وجہ مسجدوں تک نہیں آسکتے ہیں اس لئے علماء تبلیغ اسلام کے لئے سوشل میڈیا کا استعمال کریں ۔

انہوں نے مزید کہا: جنوبی خراسان کی کچھ مساجد کھولی جائیں گی اور نمازی صحت کے تمام اصولوں کی رعایت کرتے ہوئے پروگراموں میں شرکت کریں گے ۔

حجت ‌الاسلام رضائی نے کہا: صحت کی اصولوں اور سماجی فاصلہ کی مراعات نیز نجی سجدگاہوں کا استعمال ضروری ہے ، بعض مساجد میں پتھروں کی سجدہ گاہیں رکھی گئی ہیں تاکہ ہر استعمال کے بعد انہیں صابن سے دھل دیا جائے ۔

انہوں نے بیان کیا: ہر روز مساجد کو Disinfectant کیا جائے گا، البتہ بعضی مساجد بند بھی رہیں گی کہ جن کی تعداد بہت کم ہے۔

حجت ‌الاسلام رضائی نے کہا: ہے اور اس کا وقت پوراہو جاتاہے تو انسان کو دکھ ہوتاہے اور نہایت ہی افسوس کرتاہے ان سارے مہینوں میں اگر کوئی مہینہ ایساہو جو  رحمت کا مہینہ ہو برکت کا مہینہ ہو بخشش کا مہینہ ہو ،مغفرت کا مہینہ ہو ، خد ا کی مہمانی کا مہینہ ہو    ، نزول قرآن کا مہینہ ہو قرآن کی بہار ہو، ہمارے لئے بہترین فرصت اور موقع ہو اپنے  گناہوں کے بخشوانے کا اپنے خدا سے قریب ہونے کا ، جس میں نیند عبادت ہو ، سانسیں تسبیح کا ثواب رکھتی ہوں  قرآن کی ایک آیت کے پڑھنے کا ثواب ختم قرآن کا ثواب  ہو ۔

اسلامیک گائنڈینس جنوب خراسان کے جنرل ڈائریکٹر نے کہا: امسال چونکہ مبلغین کرونا کے سبب تبلیغی فرائض کی انجام دہی کے لئے مومنین تک نہیں پہونچ سکتے ہیں لہذا علماء فریضہ تبلیغ کی انجام دہی کے لئے سوشل میڈیا کا استعمال کریں جو تبلیغ کا بہترین وسیلہ ہے ۔ /۹۸۸/ ن

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬