19 April 2020 - 19:52
News ID: 442540
فونت
عراق کے سیکورٹی اداروں نے داعش کے آٹھ خطرناک دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بغداد میں دفاعی اور عسکری ذرائع نے بتایا ہے کہ عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی اور مسلح افواج کے جوانوں نے مشترکہ آپریشن کے دوران صوبۂ کرکوک کے علاقے وادی الشای کو دہشت گردوں سے پاک کر دیا ہے۔

اس آپریشن کے دوران داعش کے متعدد خفیہ ٹھکانوں کا پتہ لگانے کے بعد انہیں تہس نہس کر دیا گیا۔

عراق کی عوامی رضاکار فورس اور مسلح افواج کی مشترکہ کاروائی کے دوران داعش کے آٹھ خطرناک دہشت گرد بھی اپنے متعدد ساتھیوں سمیت ہلاک ہو گئے۔

قبل ازیں عراقی سیکورٹی اداروں نے صوبۂ نینوا میں داعش کے بھرتی انچارج کو گرفتار کیا تھا۔

اگرچہ عراقی افواج نے ایران کی فوجی مشاورت سے ملک کے سبھی علاقے داعش سے آزاد کرا کے اس کی نام نہاد خلافت کا خاتمہ کر دیا ہے لیکن امریکا اور اس کے اتحادیوں کے حمایت یافتہ اس تکفیری گروہ کے افراد اب بھی عراق کے مختلف علاقوں میں خفیہ طور پر موجود ہیں اور موقع ملنے پر دہشت گردانہ کارروائیاں انجام دیتے رہتے ہیں۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬