22 April 2020 - 16:02
News ID: 442557
فونت
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کشمیر کے ضلع شوپیاں کے علاقے ملہورا میں ھندوستانی فوج نے سرچ آپریشن کی آڑ میں 4 نوجوانوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کشمیر کے ضلع شوپیاں کے علاقے ملہورا میں فوج نے سرچ آپریشن کی آڑ میں مزید 4 کشمیری نوجوانوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

علاقے میں ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے اور معلومات روکنے کے لیے موبائل فون پر انٹرنیٹ کی سہولت بند کر دی گئی ہے۔

ھندوستانی فوج نے ریاستی دہشت گردی کا جواز پیش کرنے کے لیے دعوی کیا گیا ہے کہ چاروں نوجوان مسلح جھڑپ کے دوران مارے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ 2 روز قبل جموں و کشمیر میں پولیس نے خاتون صحافی مسرت زہرا کو ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کیا تھا، ان پر الزام لگایا گیا ہے کہ وہ فیس بک پر نوجوانوں کو ریاست مخالف جرائم کے لیے اکسا رہی ہیں۔ 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬