22 April 2020 - 18:33
News ID: 442559
فونت
حوزہ علمیہ کے طلاب اور اساتذہ کا سپاہ پاسداران کے جنرل کمانڈر کے نام خط:
حوزہ علمیہ قم ایران کے طلاب اور اساتذہ کے گروہ نے سپاہ پاسداران کے جنرل کمانڈر کے نام خط میں تاکید کی: یقینا نور سیٹلائٹ کا ارسال، فضائی شعبہ میں اسلامی جمھوریہ ایران کا عظیم کارنامہ اور ایک نمایاں تبدیلی ہے کہ جو سبزپوش بہادروں کی ہمت کا ثمرہ ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ قم ایران کے طلاب اور اساتذہ کے گروہ نے سپاہ پاسداران کے جنرل کمانڈر کو ارسال کردہ خط میں انہیں فضا میں " نور سیٹلائٹ "  ارسال کرنے پر مبارکباد پیش کی اور کہا: فضا میں " نور سیٹلائٹ" ارسال یقینا فضائی شعبہ میں اسلامی جمھوریہ ایران کا عظیم کارنامہ اور ایک نمایاں تبدیلی ہے کہ جو سبزپوش بہادروں کی ہمت کا ثمرہ ہے۔

اس خط کا متن مندرجہ ذیل ہے:

بسم الله الرحمن الرحیم

سپاه پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر جنرل حسین سلامی

سلام علیکم

اپ کی خدمت میں ماہ مبارک رمضان کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے سپاه پاسداران انقلاب اسلامی کے سبزپوش بہادروں کی کامیابی کے لئے دعاگو ہیں، فضا میں اولین فوجی سیٹلائٹ " نور" کے ارسال پر سب سے پہلے ہم کمانڈر انچیف رهبر معظم انقلاب اسلامی حضرت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای اور پھر سپاه پاسداران انقلاب اسلامی ایئر فورس کے کمانڈر سردارحاجی زاده کی خدمت میں مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔

یقینا نور سیٹلائٹ کا ارسال، فضائی شعبہ میں اسلامی جمھوریہ ایران کا عظیم کارنامہ اور ایک نمایاں تبدیلی ہے کہ جو سبزپوش بہادروں کی ہمت کا ثمرہ ہے ، ان کی روز و شب کی کوششوں نے مختلف میدانوں میں ملک کو دنیا کے سامنے سرخرو بنادیا ہے ۔

ہم حوزہ علمیہ قم ایران کے طلاب اور اساتذہ کا گروہ، اس فوجی سیٹلائٹ کے ارسال پر شکریہ ادا کرتے ہوئے اپ کے اس عمل کی حمایت کرتے ہیں اور خداوند متعال سے دعاگو ہیں کہ اس عمل کی شیرنی ملک سے منحوس وائرس کرونا کے خاتمہ کے ذریعہ دو چندان کردے ۔

والسلام علیکم و رحمة الله و برکاته

حوزہ علمیہ قم ایران کے طلاب اور اساتذہ کے گروہ

واضح رہے کہ حوزہ علمیہ قم ایران کے طلاب اور اساتذہ کے گروہ نے سپاہ پاسداران کے جنرل کمانڈر کو ارسال کردہ خط میں انہیں فضا میں " نور سیٹلائٹ "  ارسال کرنے پر مبارکباد پیش کی اور کہا: فضا میں " نور سیٹلائٹ" ارسال یقینا فضائی شعبہ میں اسلامی جمھوریہ ایران کا عظیم کارنامہ اور ایک نمایاں تبدیلی ہے کہ جو سبزپوش بہادروں کی ہمت کا ثمرہ ہے۔

انہوں ںے ان تمام کامیابیوں میں اعلی مراتب اورعھدہ داروں کے کرادر کو اہم جانا ہے اور انہیں کی ہدایتوں کے نتیجہ میں تمام کامیابیان ملا ممکن جانا ہے کہ اگر یہ رہنمائیاں نہ ہوتیں تو ھرگز کامیابیان نصیب نہ ہوتیں اور اعلی مراتب قدم نہ چومتے ۔/۹۸۸/ ن

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬