‫‫کیٹیگری‬ :
29 April 2020 - 18:58
News ID: 442609
فونت
آیت الله مظاهری:
حوزه علمیہ اصفهان میں درس خارج کے استاد نے اپنی اخلاقی نشست میں بخل و کنجوسی کو انسانوں کے لئے بدترین و خطرناک ترین صفت بتایا ۔

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، سرزمین اصفھان ایران کے مشھورعالم دین حضرت آیت الله حسین مظاهری نے اپنی اخلاقی نشست میں کہا: بخل و کنجوسی انسانوں کے لئے بدترین و خطرناک ترین صفت ہے ۔

انہوں نے کہا: جو انسان دوسرے کی مدد کرسکتا ہے مگر مدد کرنے سے گریز کررہا ہے تو یہ بخل و کنجوسی ہے کہ جو بدترین و خطرناک ہے ۔

آیت الله مظاهری نے مزید کہا: مدد کبھی علمی ہوتی ہے تو کبھی فکری تو کبھی قلم سے تو کبھی پیسے تو کبھی عزت کے ذریعہ ، قران کریم کا ارشاد ہے کہ مومن انسان کے پاس جس قدر بھی ہے اسے خود کے لئے اور دوسروں کے لئے بھی سمجھے، وگرنہ یہ انسان بخل کا شکار ہوگیا ہے ، روایتوں میں بھی بخل کے بارے میں بہت گفتگو کی گئی ہے ۔

حضرت امام علی(ع) سے ایک روایت میں منقول ہے کہ اپ نے فرمایا: بخل انسان کے لئے بہت خطرناک ہے ، حضرت نے بدترین صفت کہ جو انسان کی نابودی کا سبب بنتی ہے اسے بخل شمار کیا ہے ، اپ نے بخل کو انسان کی ذلت کا باعث جانا ہے ۔

انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ میاں بیوی ایک دوسرے کے حق میں عفو و بخشش سے کام لیں کہا: قران کریم کا ارشاد ہے کہ ایک دوسرے کا کینہ دل میں نہ رکھیں ، بلکہ اگر کسی ایک نے بدی بھی کی تو اس کے ساتھ مہربانی و شفقت کے ساتھ پیش آئیں نہ یہ کہ کینہ لے لیں ۔

حضرت آیت الله مظاهری نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ قران کریم کا ارشاد ہے کہ اگر کوئی دوسرے کی مدد کرنے سے گریز کرے گا تو دردناک عذاب الھی کا مزہ چکھے گا کہا: قیامت کے دن بہت سارے عذاب بخیل انسان کے انتظار میں ہے ۔/۹۸۸/ن

 

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬