29 April 2020 - 18:01
News ID: 442608
فونت
ماہ مبارک رمضان، دنیا میں پھیلے کرونا سے روبرو ہونے کے سبب مقلدین نے روزہ کے سلسلے میں مراجع تقلید سے سوالات پوچھے ۔

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، حضرت آیت الله شبیری زنجانی نے ماہ مبارک رمضان کو دنیا میں پھیلے کرونا سے روبرو ہونے کے سبب، مقلدین کی جانب سے روزہ کے سلسلے میں سے کئے گئے سوال کا جواب دیا۔

حضرت آیت الله شبیری زنجانی کا جواب متن:

ماہر ڈاکٹرس کی تشخیص کے تحت اگر روزہ رکھنے میں اس بیماری میں مبتلاء ہونے اور ضرر کا خوف موجود ہو تو روزہ نہ رکھے ، البتہ کھلے عام روزہ خواری اور اس ماہ مبارک کی بے احترامی نہ کرے ۔

نیز اگر شرائط کی تبدیلی کے ساتھ جیسے گھر میں رہ کر اور صحت کے اصولوں کی مراعات کرکے نیز بغیر مشقت کے اب دار اور طاقتور چیزوں کے استعمال سے اس نقصان کو دور کرسکتا ہے تو ایسا کرے اور روزہ رکھے۔/۹۸۸/ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬