29 April 2020 - 15:54
News ID: 442604
فونت
امریکہ:
مذہبی آزادی سے متعلق امریکی کمیشن نے ھندوستان کو پہلی مرتبہ 2004 کے بعد اقلیتوں کے لیے خطرناک ملک قرار دے دیا ہے۔

رسا ںیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکہ نے ھندوستان کو پہلی مرتبہ 2004 کے بعد اقلیتوں کے لیے خطرناک ملک قرار دے دیا ہے۔

مذہبی آزادی سے متعلق امریکی کمیشن کی سالانہ رپورٹ میں ھندوستان کو اقلیتوں کے لیے خطرناک ممالک کی فہرست میں شامل کردیا ہے۔

امریکی کمیشن کے اعلامیہ کے مطابق 2019 کی رپورٹ میں بھارت مذہبی آزادی کے نقشے میں تیزی سے نیچے آیا۔

امریکی کمیشن نے سالانہ رپورٹ میں متنازعہ ھندوستان شہریت بل پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 2019 میں ھندوستان میں اقلیتوں پر حملوں میں اضافہ ہوا۔

امریکی کمیشن نے بابری مسجد سے متعلق ھندوستانی سپریم کورٹ کے فیصلے پر بھی تنقید کی ہے۔

کمیشن نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کو منسوخ کر نے پر ھندوستان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬