‫‫کیٹیگری‬ :
25 April 2020 - 16:34
News ID: 442574
فونت
سونیا گاندھی:
ھندوستان کی اپوزیشن جماعت کانگریس کی صدر سونیا گاندھی نے ھندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی پر فرقہ وارانہ وائرس پھیلانے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ھندوستانی وزیر اعظم مودی ھندوستان میں نفرت اور فرقہ واریت کا بیج بو رہے ہیں ۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ھندوستان کی اپوزیشن جماعت کانگریس کی صدر سونیا گاندھی نے ھندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی پر فرقہ وارانہ وائرس پھیلانے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ھندوستانی وزیر اعظم مودی ھندوستان میں نفرت اور فرقہ واریت کا بیج بو رہے ہیں ۔

سونیا گاندھی نے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم مودی اور ان کی حکمراں جماعت بی جے پی کے فرقہ وارانہ اقدامات سے آج ہر بھارتی پریشان ہے۔

اطلاعات کے مطابق کانگریس ورکنگ کمیٹی (سی ڈبلیو سی) کے ویڈیو کانفرنس اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 3 ہفتوں میں کورونا وائرس خطرناک طریقے سے پھیلا ہے اس حقیقت کے باوجود حکومت نے طبی ماہرین اور اپوزیشن اراکین کی تجاویز پر صرف جزوی اور غلط انداز میں عمل کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مودی حکومت ایک ایسے وقت میں ہمدردی اور لچک ظاہر کرنے میں ناکام ہوگئی جب کئی افراد لاک ڈاؤن سے شدید متاثر ہوئے ہیں۔

کانگریس کی صدر نے کہا کہ جب ہمیں کورونا وائرس سے نمٹنا چاہیے اس وقت بی جے پی فرقہ وارانہ تعصب اور نفرت کا وائرس پھیلارہی ہے۔

سونیا گاندھی نے کہا کہ اس سے ہماری معاشرتی ہم آہنگی کو شدید نقصان پہنچا ہے، اس نقصان کو ٹھیک کرنے میں ہمیں، ہماری پارٹی کو سخت محنت کرنی ہوگی۔/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬