21 December 2019 - 23:21
News ID: 441789
فونت
مدرسین حوزہ علمیہ قم کونسل:
مدرسین حوزہ علمیہ قم کونسل نے اپنے صادر کردہ بیانیہ میں نائجیریا کے شیعہ رہنما شیخ زکزاکی کوغیرقانونی قید رکھنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ۔

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، مدرسین حوزہ علمیہ قم کونسل نے اپنے صادر کردہ بیانیہ میں کہا کہ شیخ زکزاکی کوغیرقانونی قیدی بنائے رکھنے کے نتیجہ میں رونما ہونے حالات کی ذمہ داری خود نائجیریا حکومت کے دوش پر ہے ۔

اس بیانیہ کا متن مندرجہ ذیل ہے:

بسم الله الرحمن الرحیم

شيخ ابراهيم زکزاکی (حفظه‌الله تعالی) کی جسمانی حالت ناساز ہونے کے باوجود اپ کو جیل میں بھیجے جانے کے حوالہ سے موصول ہونے والی خبریں تشویش کا باعث ہیں کیوں کہ اس طرح اپ کی سلامتی کو شدید خطرہ لاحق ہوگا لہذا نائجیریا کے شیعہ رہنما شیخ زکزاکی کوغیرقانونی قیدی بنائے رکھنے کے نتیجہ میں رونما ہونے حالات کی ذمہ داری خود نائجیریا حکومت کے دوش پر ہے ۔

ضروری ہے کہ نائجیریا حکومت موجودہ حالات کا خاتمہ اور اس دینی رہنما کے اوپر سے غیر قانونی پابندیوں کو ہٹاتے ہوئے، اپ کے لئے میڈیکل کے وسائل فراہم کرے اور اپ کے معالجہ پر سنجیدگی سے عمل کرے، بلکل مناسب نہیں ہے کہ شہریوں کی آزادی اور ان کے حقوق کے مراعات کی دعویدار حکومت، اس انسان کے حق میں جو ملک کی مصلحت کے سوا کچھ بھی نہیں سوچتا اس حد تک جفا کرے ۔

مدرسین حوزہ علمیہ قم کونسل، اسلامی جمھوریہ ایران کی حکومت خصوصا وزارت خارجہ سے یہ مطالبہ کرتی ہے کہ اپنی تمام ڈپلومیٹیک توانائیوں کو اس خیر خواہ عالم دین کی حمایت کے لئے بروکار لائے اور اپ کے اوپر لگی تمام پابندیوں کو ناکارہ بنانے کی کوشش کرے تاکہ اپ کا معالجہ ہوسکے ۔

والسلام علیکم و رحمه الله و برکاته

محمد یزدی

مدرسین حوزہ علمیہ قم کونسل کی سپریم کونسل کے سربراہ

/۹۸۸/ن

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬