رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی جنرل سکریٹری علامہ سید احمد اقبال رضوی کی مشہد مقدس میں ایم ڈبلیو ایم کے رہنمائوں سے موسسہ شہید عارف الحسینی میں ملاقات، پاکستان سمیت قومی، ملی اور عالمی اُمور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں ایم ڈبلیو ایم شعبہ مشہد کے سیکرٹری جنرل حجت الاسلام والمسلمین عقیل حسین خان، حجت الاسلام آزاد حسین، حجت الاسلام عارف حسین، حجت الاسلام ظہیر عباس مدنی، حجت الاسلام سید منور حسین نقوی، حجت الاسلام محمد رضا زاہدی، حجت الاسلام ساجد رضا، حجت الاسلام نیر عباس، حجت الاسلام ہادی حسین، وفا عباس خان، محمد ایزد علی خان اور دیگر موجود تھے۔
اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین شعبہ مشہد کی گذشتہ سال کی فعالیت اور کارکردگی رپورٹ پیش کی گئی، جسے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل نے سراہتے ہوئے کہا: ہمیں اس وقت عالمی سازشوں کے ساتھ ساتھ اندرونی سازشوں کا بھی مقابلہ کرنا ہے، دشمن اس وقت پاکستان پر میلی آنکھ رکھتا ہے، ہمیں ایک قوم کے طور پر آگے بڑھنا ہے، پاکستان میں موجود حالیہ صورتحال افسوسناک ہے اور ملک دشمن عناصر مسلسل پاکستان میں اداروں کے درمیان جنگ کو ہوا دے رہے ہیں۔/۹۸۸/ن