رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی شھر ساری سے رپورٹ کے مطابق، مازندران میں ولی فقیہ کے نمائندہ حجت الاسلام والمسلمین محمد باقر محمدی لائینی نے اج مدرسہ علمیہ نکا کے طلاب سے ملاقات میں عوام کے ایمان کا تحفظ، طلاب اور علماء کی ذمہ داری جانا اور کہا: ہمارے طلاب کو اس بات پر خداوند متعال کا شکرگزار ہونا چاہئے کہ اس نے یہ عظیم مقام انہیں عطا کیا ہے ۔
انہوں ںے یہ بیان کرتے ہوئے کہ طلاب موجودہ مواقع سے بخوبی استفادہ کریں تاکید کی: ایک دینی طالب علم کی اہم ترین تشویش، علم دین کی حصول ہے وہ اس راہ میں مجاہدت کریں ۔
حجت الاسلام والمسلمین لائینی نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ الحمد للہ آج انقلاب اسلامی کی برکتوں سے حوزات علمیہ میں تعلیم حاصل کرنے کے مواقع فراہم ہیں کہا: ان مواقع سے استفادہ نہ کرنے والے یقینا نقصان اٹھائیں گے ۔
حوزہ علمیہ مازندران کے استاد نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ ماضی میں امکانات کم ہونے کے باوجود علماء دل لگا کر درس پڑھا کرتے تھے کہا: مگر انقلاب اسلامی کی پروزی کے بعد ہر طالب علم کے لئے تعلیم کے لئے اعلی درجہ کے امکانات فراہم ہیں ۔
انہوں ںے طلاب کو عوام کے ایمان کا حافظ جانا اور یہ بیان کرتے ہوئے کہ طلاب اچھی طرح تعلیم حاصل کریں تاکہ اپنے وظیفہ پر بخوبی عمل کرسکیں کہا: اسلامی معاشرہ ، علماء اور دینی افاضل کی علمی اور تبلیغی کاوشوں کے ذریعہ اسلامی اقداروں کے راستہ میں قدم بڑھائے ۔
حجت الاسلام والمسلمین لائینی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ لوگوں کو ایمان کی غذا فراہم کرنا طلاب اور علماء کے دوش پر ہے کہا: اج عوام کا ایمان، سنگین خطرات سے روبرو ہے لہذا علماء اور دینی افاضل کے ذریعہ لوگوں کے ایمان کا تحفظ خاص اہمیت کا حامل ہے ۔
سرزمین ایران کے مشھور عالم دین حجت الاسلام والمسلمین لائینی نے علم و تقوائے الھی کے حصول میں سستی، طلاب علوم دینیہ کے لئے بہت بڑی مصیبت جانا اور کہا: جاہل اور بے تقوا طالب علم اسلامی معاشرہ کیلئےعظیم خطرہ ہے ۔/۹۸۸/ ن