22 December 2019 - 22:50
News ID: 441794
فونت
عراق کی عصائب اہل الحق تحریک کے سربراہ نے کہا ہے کہ امریکہ ، صیہونی حکومت اور متحدہ عرب امارات عراق میں فتنہ پیدا کرنے میں ملوث رہے ہیں .

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عصائب اہل الحق کے سربراہ قیس الخزعلی نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ ان کے ملک کے عوام مظاہروں میں تشدد بھڑکانے کا ذمہ دار بیرونی عناصر کو سمجھتے ہیں کہا کہ امریکہ، صیہونی حکومت اور متحدہ عرب امارات کا مثلث عراقی مظاہرین کے قتل عام میں ملوث رہا ہے۔

الخزعلی نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ عام سروسز کی نامناسب صورت حال ، بےروزگاری اور دفتری بندعنوانی کے خلاف مظاہرے کرنا عوام کا حق ہے کہا کہ عراقی عوام ، ہرگز ملک کے سیاسی نظام کا تختہ الٹنے اور تمام پارٹیوں کو ختم کردینے کے خواہاں نہیں ہیں۔

عراق کی عصا‏ئب اہل الحق پارٹی کے سربراہ نے قطر کے الجزیرہ ٹی وی کو اٹنرویو دیتے ہوئے اس راز سے پردہ اٹھایا کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے عراقی وزیر اعظم سے مطالبہ کیا تھا کہ اس ملک کا نصف تیل ، عراق کی تعمیر نو کے عوض انھیں دے دیا جائے۔

حزب اللہ عراق نے بھی ابھی حال میں اعلان کیا تھا کہ امریکہ اور صیہونی حکومت ، بغداد کی پالیسیوں سے ناراضگی کے باعث عراق میں بدامنی پیدا کرنے میں ملوث ہیں ۔

دوسری جانب داعش دہشتگرد گروہ کے عناصر نے شمالی عراق کے صوبہ صلاح الدین کے شہر بیجی کے الصینیہ اور مشرقی عراق کے صوبہ دیالہ کے السعدیہ علاقوں پر دہشتگردانہ حملے کئے ہیں۔ ان حملوں میں کم سے کم پانچ عراقی فوجی جاں بحق اور تین دیگر زخمی ہوگئے۔

عراقی ذرائع کے اعلان کے مطابق داعش دہشتگرد گروہ کے خفیہ عناصر حالیہ ہفتوں میں عراق میں پیدا کی جانے والی بدامنی سے ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے اس ملک کے مختلف علاقوں میں نئے حملے کی تیاری کررہے ہیں۔

بغداد سمیت عراق کے بعض صوبوں میں گذشتہ اکتو بر کے مہینے سے ملک میں عام سروسز کی نامناسب صورت حال ، بے روزگاری اور دفتری بدعنوانی کے خلاف مظاہرے ہو رہے ہیں تاہم گذشتہ ہفتوں میں مظاہروں نے تشدد کا رخ اختیار کر لیا جس کے نتیجے میں دسیوں افراد جاں بحق اور زخمی ہوگئے تھے۔

ثبوت و شواہد سے پتہ چلتا ہے کہ عراق میں ہونے والے مظاہرے ازخود نہیں شروع ہوئے تھے بلکہ اس میں اغیار ملوث تھے اور اسے بھڑکانے میں بھی انھیں کا ہاتھ ہے۔

عراق کے صوبہ بصرہ کی پولیس نے بھی کہا ہے کہ صیہونی حکومت ، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات ، عراق میں امن و ثبات کو درہم برہم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬