‫‫کیٹیگری‬ :
25 December 2019 - 13:24
News ID: 441816
فونت
عالمی اهل بیت(ع) کونسل:
عالمی اهل بیت(ع) کونسل کے جنرل سیکریٹری نے زاریا قتل عام کی چوتھی برسی کے موقع پرمنعقدہ نشست میں انکی حالت کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے شیخ کو فوری علاج مہیا کرنے کا مطالبہ کیا۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عالمی اهل بیت(ع) کونسل کی پریس کانفرنس سے خطاب میں آیت‌ الله رضا رمضانی زاریا واقعے اور شیخ ابراهیم زکزاکی کی جسمانی حالت زار سے متعلق گفتگو کی۔

آیت‌الله رمضانی نے اسلامی تعلیمات کی مختلف پہلووں کے حوالے سے گفتگو میں کہا کہ اسلام محبت اور رواداری کا درس دیتا ہے اور اس کے اس چہرے سے لوگ زیادہ واقف نہیں۔

عالمی اهل بیت(ع) کونسل کے جنرل سیکریٹری کا کہنا تھا: مختلف ممالک کے حوالے سے ہماری دوستانہ تعلقات اور پالیسیاں ہیں جنمیں نایجیریا بھی شامل ہے ہم لوگوں کو اسلام قبول کرنے کی دعوت نہیں دیتے بلکہ اسلام کا تعارف کراتے ہیں تاکہ لوگ مرضی سے عقیدے کا انتخاب کریں۔

رمضانی نے لیبرال اسلام اور شدت پسندانہ اسلامی طرز فکر کو اسلام کے لیے خطرہ قرار دیتے ہویے کہا کہ اسلام کے حقیقی تعلیمات سے روگردانی کی وجہ سے لوگ گمراہ ہوتے ہیں ۔

آیت‌الله رمضانی نے کہا کہ رھبر معظم کے خط کا پیغام یہی ہے کہ یورپ کے جوان مذکورہ دو طرز فکر سے ہوشیار رہیں اور حقیقی اسلام کا مطالعہ کریں۔

عالمی اهل بیت(ع) کونسل:شیخ زکزاکی کو ہنگامی علاج کی ضرورت ہے/ اسلامی ممالک مداخلت کریں شدت پسندی قابل مذمت ہے

انکا کہنا تھا کہ دنیا میں تشدد اور بربریت کے شدید مخالف ہیں اور اسی طرح سال ۲۰۱۴ اور ۲۰۱۵ کو نایجیریا میں واقعات کی بھی مذمت کرتے ہیں

عالمی اهل بیت(ع) کونسل رھنما نے کہا کہ ایران شیخ زکزاکی کے نایجریا حکومت سے رابطے میں ہے اور ہماری نگاہ میں وہ ایک عظیم رہنما ہے جو وحدت کے علمبردار ہیں۔

عالمی اهل بیت(ع) کونسل:شیخ زکزاکی کو ہنگامی علاج کی ضرورت ہے/ اسلامی ممالک مداخلت کریں

آیت‌الله رمضانی نے کہا کہ زکزاکی ملکی وحدت اور ترقی کے لیے قانون کے دایرے میں رہتے ہویے کام کررہے ہیں ۔

انہوں نے شیخ زکزاکی کی جسمانی حالت کو تشویشناک قرار دیتے ہویے کہا کہ انکو فوری طور پر علاج مہیا کرنے کی اشد ضرورت ہے۔

عالمی اهل بیت(ع) کونسل رھنما نے کہا کہ انکی اہلیہ کو بھی جسمانی اور نفسیاتی حوالے سے شدید متاثر کیا گیا ہے اور انکو بھی علاج مہیا کرنا انسانی حقوق کی اولین فراِیض میں شامل ہے۔

عالمی اهل بیت(ع) کونسل رھنما نے کہا کہ دیگر ممالک سے بھی رابطے ہیں اور انکو بھی اس حوالے سے کردار ادا کرنا چاہیے۔

عالمی اهل بیت(ع) کونسل رھنما نے کہا کہ دنیا کی پچیس زبانوں میں شیخ زکزاکی کے حوالے سے میڈیا کو سرگرم عمل کردیا گیا ہے ۔

آیت‌الله رمضانی نے کہا کہ نایجرین صدر اور علما کے علاوہ انسانی حقوق تنظیم کو خطوط ارسال ہوچکے ہیں اور مختلف پروگراموں کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں عالمی اهل بیت(ع) کونسل رھنما کا کہنا تھا کہ شیخ کے ڈاکٹر پر تشدد کے حوالے سے علم نہیں تاہم شیخ زکزاکی اب تک زندہ ہے مگر انکو فوری علاج کی اشد ضرورت ہے۔/۹۸۸/ن

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬