‫‫کیٹیگری‬ :
26 December 2019 - 14:30
News ID: 441820
فونت
مجلس وحدت المسلمین گلگت بلتستان کے سیکرٹری جنرل نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جی بی کے عام انتخابات میں ایم ڈبلیو ایم بھرپور کردار ادا کرے گی، میدان میں اتارنے والے امیدواروں کی اہلیت، تنظیمی فعالیت، دیانتداری اور سیاسی فہم کا خصوصی خیال رکھا جائے گا۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت المسلمین گلگت بلتستان کے سیکرٹری جنرل آغا علی رضوی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ جی بی کے عام انتخابات میں ایم ڈبلیو ایم بھرپور کردار ادا کرے گی اور اس سلسلے میں بہت جلد امیدواروں کا اعلان کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ امیدواروں کے انتخاب کے سلسلے میں سیاسی کونسل فیصلہ کرے گی، میدان میں اتارنے والے امیدواروں کی اہلیت، تنظیمی فعالیت، دیانتداری اور سیاسی فہم کا خصوصی خیال رکھا جائے گا اور اصولوں پر کبھی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

آغا علی رضوی نے کہا کہ عوام مطمئن رہیں، ہم ایسے امیدواروں کو سامنے لائیں گے جو عوام کی خدمت کو عبادت سمجھیں گے اور ہر دکھ درد میں ساتھ دیں گے، عوامی مینڈیٹ کا سودا کرنے والوں کی کوئی گنجائش نہیں ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان کی ستر سالہ محرومیوں کا اصل ذمہ دار حکمران طبقہ ہے جو عوام اور خطے کی نمائندگی کرنے کی بجائے اپنی کرسی کی فکر میں ہے، اور کلوٹ بنا کر عوام پر احسان جتاتے رہے۔ اس طویل عرصے میں جی بی پر حکومت وفاقی حکمران جماعت کی رہی ہے لیکن یہاں کے حکمرانوں نے خطے کے عوام کے ساتھ وفا نہیں کی، عوام حقیقی نمائندوں کو سامنے لے آتے تو ان ستر سالوں میں خطے کو حقوق مل چکے ہوتے، ہم اداروں اور وفاقی حکمران جماعت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ جی بی کے عوام کو حقوق دلانے میں کردار ادا کرے، اب زمانہ گزر چکا ہے، نئی نسل اور اس دور کے عوام کو مزید طفل تسلیوں سے بہلایا نہیں جا سکتا۔ حقوق کے لئے آواز بلند کرنے والوں کی آواز دبانے کی بجائے حقوق دیکر منفی طاقتوں کا رستہ روکا جائے۔/۹۸۹/ف

ایم ڈبلیو ایم کے امیدواروں کا الیکشن میں شرکت کا عزم

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬