02 July 2020 - 12:05
News ID: 443055
فونت
حجت الاسلام مقصود علی ڈومکی نے قوم کے رہبران و قائدین کے نام کھلا خط لکھ کر اپیل کی؛
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان نے بزرگ عالم دین آیت اللہ شیخ زکزاکی کی رہائی میں کردار ادا کرنے کے لئے تمام رہبران و قائدین مذہب و ملت سے اپیل کی ہے ۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے نائجیریہ کے مسلمانوں کے حقیقی رہنما اور بزرگ عالم دین آیت اللہ شیخ زکزاکی کی رہائی میں کردار ادا کرنے کے لئے تمام رہبران و قائدین مذہب و ملت سے اپیل کی ہے اس سلسلہ میں قدم بڑھانا  ہر انسان پر فرض جانا ہے ۔ اور تمام رہبران کے لئے کھلا خط ارسال کیا ہے جس کا متن مندرجہ ذیل ہے ۔

بسم اللہ الرحمن الرحیم

مجاہد عالم دین حضرت علامہ شیخ محمد ابراہیم زکزاکی کی جیل سے رہائی کے سلسلے میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان مقصود علی ڈومکی کا عاشقان اھل بیت اور اسلامی تحریک کے عمائدین کے نام کھلا خط

محترم علمائے کرام اکابرین ملت اور انقلابی ساتھیو

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

جیسا کہ آپ کے علم میں ہے کہ نائجیریا کے مجاہد عالم دین حجۃ الاسلام علامہ شیخ ابراہیم زکزاکی گزشتہ کئی سالوں سے بے جرم و خطا جیل میں ہیں، ان کی اہلیہ محترمہ بھی بغیر کسی جرم کے قید تنہائی کی صعوبتیں برداشت کر رہی ہیں۔ یہ ایسی صورتحال میں ہے کہ نائجیریا کی یزیدی حکومت کی جانب سے اس سے قبل امام بارگاہ بقیہ اللہ پر حملہ کرکے عاشقان اہل بیت کا قتل عام کیا گیا۔ یکم ربیع الاول 2015ء کے دن زاریہ میں جو المناک حادثہ رونما ہوا، اس میں جہاں متعدد بے گناہ انسان شہید ہوئے، وہاں علامہ شیخ ابراہیم زکزاکی کے تین جوان بیٹے بھی شہید ہو گئے۔

اس سے قبل جب یوم القدس کے دن آزادی فلسطین اور بیت المقدس کے سلسلے میں نائجیریا میں جو ریلی نکالی گئی تھی اس کے دوران بھی حملہ کرکے علامہ شیخ ابراہیم زکزاکی کے تین جوان بیٹوں کو شہید کیا گیا۔ چھ شہیدوں کا باپ اس وقت بے جرم و خطا قید تنہائی کی سختی جھیل رہا ہے جبکہ دنیا اسلام خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے۔ اگر ہم نے اس صورتحال پر صدائے احتجاج بلند نہ کی تو یقینا خدائے عزوجل کے سامنے ہم سے جواب طلب کیا جائے گا۔ اس صورت حال میں، میں پوری امت مسلمہ سے اپیل کرتا ہوں ہوں کہ علامہ شیخ ابراہیم زکزاکی کی رہائی کے لئے عالمی سطح پر ایک منظم اور مربوط احتجاجی تحریک شروع کی جائے۔ سوشل میڈیا پر اور ٹوئٹر پر اس سلسلے میں ٹرینڈ چلایا جائے اور ہر سطح پر اس ظلم و بربریت کے خلاف صدائے احتجاج بلند کی جائے۔

میں سلام پیش کرتا ہوں سر زمین نائیجیریا کے مجاہد اور بے خوف حسینیوں کو کہ جو اس قدر ظلم اور بربریت سہنے کے باوجود آج بھی اپنے عظیم قائد اور بہادر رہنما شیخ ابراہیم زکزاکی کی رہائی کے لئے ریاستی ظلم و جبر کی پرواہ نہ کرتے ہوئے روڈوں اور راستوں پر پر احتجاج کی عملی تصویر بنے ہوئے ہیں۔ کورونا کے عالمی وبا کے باوجود نائجیریا کے مختلف شہروں میں شیخ زکزاکی کی رہائی کے لئے لئے جو احتجاج ہو رہے ہیں وہ ہم سب کے لئے درس عبرت ہے آئیے ان مومنین کو حوصلہ دیں۔ میں آخر میں اپیل کروں گا کہ شیخ بزرگوار کی آزادی کے لئے عالمی سطح پر ایسا احتجاج منظم کیا جائے جو نائجیرین حکومت کو جھکنے پر مجبور کر دے۔

جناب ابراہیم زکزاکی زخمی ہیں ان کی ایک آنکھ ضائع ہو چکی ہے جبکہ ان کے علاج و معالجہ کے لئے نائجیرین حکومت کی طرف سے کوئی سنجیدہ اقدام نظر نہیں آتا۔ اس لئے اس عالمی احتجاجی تحریک کو منظم کرنے کے لئے عالمی سطح پر پر ایک اعلی سطحی کمیٹی تشکیل دی جائے جو دنیا کے مختلف ممالک کے انقلابی علمائے کرام اسلامی انقلابی تحریکوں کے نمائندگان اور اہم شخصیات پر مشتمل ہو جبکہ کمیٹی کی سربراہی حضرت علامہ شیخ ابراہیم زکزاکی کے فرزند محترم یا ان کے منتخب کردہ نمائندے کے حوالے کی جائے۔

میں امید کرتا ہوں کہ میری اس گذارش پر سنجیدگی سے غور فرمائیں گے
والسلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ


مقصود علی ڈومکی
مرکزی ترجمان مجلس وحدت مسلمین پاکستان

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬