رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے ایک پیغام میں آیت اللہ سید مہدی خلخالی کے انتقال پر تعزیت پیش کی ہے۔
رسا ںیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے ایک پیغام میں آیت اللہ سید مہدی خلخالی کے انتقال پر تعزیت پیش کی ۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے مرحوم آیت اللہ مہدی خلخالی کی حوزات علمیہ اور ملک کے دینی اور مذہبی امور میں گرانقدر خدمات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: مرحوم کی فقہی اور اصولی تحریروں کی طرح، حکومت اسلامی کے بارے میں تحریر بھی بہترین اور ممتاز یادگاریں ہیں۔رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اپنے پیغام میں مرحوم کے اہلخانہ نیز مشہد مقدس اور تہران میں مرحوم کے شاگردوں اور دوستوں کو تعزیت اور تسلیت پیش کی ۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اللہ تعالی کی بارگاہ میں مرحوم کے درجات کی بلندی اور رحمت اور مغفرت کے لئے دعا کی۔/۹۸۸/ن
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے