‫‫کیٹیگری‬ :
23 December 2019 - 23:52
News ID: 441805
فونت
اسلامی تعاون تنظیم نے ہندوستان میں اسلامی مقدسات کی توہین ، بابری مسجد کی شہادت اور مسلمانوں کے ساتھ ہونے والے ناروا سلوک پر تشویش کا اظہارکیا ہے۔

رسا ںیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی تعاون تنظیم نے ہندوستان میں اسلامی مقدسات کی توہین ، بابری مسجد کی شہادت اور مسلمانوں کے ساتھ ہونے والے ناروا سلوک پر تشویش کا اظہارکیا ہے۔

اسلامی تعاون تنظیم (اوآئی سی) نے اپنے بیان میں بھارت میں مسلم اقلیتوں اور مقدس مقامات کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کردیا۔

اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی ) نے ہندوستان میں متنازع شہریت کے ظالمانہ قانون اور بابری مسجد کے فیصلے پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور اس حوالے سے او آئی سی سکریٹریٹ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلامی تعاون تنظیم کو ہندوستان شہریت کے قوانین پر تشویش ہے، ہندوستان کی موجودہ صورت حال سے مسلمان اقلیت متاثر ہو رہی ہے۔

بیان میں بابری مسجد کے کیس کے معاملے پر بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ او آئی سی ہندوستان میں مسلمانوں پر اثر انداز ہونے والے اقدامات پر ںظر رکھے ہوئے ہے اور مودی حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ ہندوستان میں مسلم اقلیتوں اور اسلامی عبادت گاہوں کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬