رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ امام خمینی(ره) نے متولی آیت الله کاظم صدیقی نے اج حوزہ علمیہ امام خمینی(ره) کے طلاب کے لئے ان لائن صحیفہ سجادیہ کی ۴۴ ویں دعا کی شرح کرتے ہوئے کہا: امام سجاد(ع) نے اس دعا میں خداوند متعال سے پاک اور حلال مال کا درخواست کی ہے ۔
انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ انسان کی دولت اور سرمایہ صحیح راستہ پر خرچ ہونا چاہئے مزید کہا: جوانوں کے گمراہ کن راستہ پر خرچ ہونے والے مال کے سلسلہ میں انسان خداوند متعال کی بارگاہ میں جوابدہ ہے ۔
آیت الله صدیقی نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ انسان مال و دولت کماتے وقت اس کے نتائج پر خاص توجہ کرے اور حرام مال کمانے سے پرھیز کرے کہا: خداوند متعال نے بندوں کی دولت میں خود کو شریک رکھا ہے تاکہ انسان اس کا حق ادا کرے اپنے کو حلال اور پاک و صاف کرسکے۔
انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ اغنیاء پرمصیبتیں سخت الھی امتحان ہے کہا: خداوند متعال نے اپنے کنبہ اور خاندان کی خرچی امیروں اور قدرتمند افراد کے سپرد کر رکھی ہے تاکہ اس طرح ان کا امتحان لے سکیں، اغنیاء اور مالدار افراد خدا کی امانت کو ان کے حقداروں کو لوٹادیں۔
حوزہ علمیہ امام خمینی(ره) نے متولی نے مزید کہا: خداوند نے انسانوں کے دوش پر خمس کی ذمہ داری ڈال کر پر احسان کیا ہے تاکہ انسان اسے ادا کرکے خود کو اهل بیت(ع) کا خادم قرار دے۔/۹۸۸/ ن