15 June 2020 - 13:09
News ID: 442946
فونت
حجۃ الاسلام والمسلمین محمد قمی :
سازمان تبلیغات اسلامی کے سربراہ نے ایرانی پارلیمنٹ سے خطاب میں ثقافتی کمیشن کے عدم استقبال کو ثقافت کی مظلومیت قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ثقافت کی مضبوطی اور استحکام کے ذریعہ اقتصادی اور سلامتی شعبوں کی بڑی مشکلات کو حل کیا جاسکتا ہے۔

رسا نیوز ایجنسی رپورٹ کے مطابق ،سازمان تبلیغات اسلامی کے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین محمد قمی نے ایرانی پارلیمنٹ سے خطاب میں ثقافتی کمیشن کے عدم استقبال کو ثقافت کی مظلومیت قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ثقافت کی مضبوطی اور استحکام کے ذریعہ اقتصادی اور سلامتی شعبوں کی بڑی مشکلات کو حل کیا جاسکتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ ثقافتی مسئلہ اہم مسئلہ ہے۔ ثقافتی مسئلہ ملک کا پہلا مسئلہ ہے بہت سے ثقافتی ادارے ہیں جو متوازی کام کررہے ہیں ۔ الگ الگ کام کررہے ہیں ۔ ثقافتی اداروں کے کاموں میں انسجام اور وحدت نہیں ہے۔

انھوں نے کہا کہ کتنے لوگ ہیں جو تبلیغاتی کونسل، سازمان تبلیغات اور دفتر تبلیغات کے درمیان فرق کو سمجھتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ مساجد کے امور ، نماز کا ادارہ اور مساجد کے متعلق دیگر ادارے بھی ہیں جن میں متوازی کام ہورہا ہے۔

اسی طرح سازمان تبلیغات اور وزارت ثقافت اور ارشاد اسلامی میں بھی متوازی کام ہورہا ہے، لیکن ان تمام امور کے باوجود حضرت امام راحل (رہ) اور ہبر معظم انقلاب اسلامی نے ہمیں ثقافت کی ظرفیت اور قدرت سے آگاہ کیا ہے اور ہمیں ثقافتی طاقت اور قدرت پر خصوصی توجہ دینی چاہیے اور ثقافت کی مضبوطی اور استحکام کے ذریعہ ہم اقتصادی اور سلامتی کے شعبوں میں درپیش مشکلات کو بھی حل کرسکتے ہیں۔/۹۸۸/ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬