07 June 2020 - 23:06
News ID: 442901
فونت
وسائل نیوز نے منعقد کی؛
وسائل کی طرف سے ایک علمی نشست بعنوان «مکتب امام خمینی (ره)؛ تمدن ساز مکتب » رسا کے کنفرانس ہاس میں منعقد کیا گیا جس میں حجت الاسلام دکتر عبدالحسین خسروپناه اور حجت الاسلام محمد خواجوی اور حجت الاسلام احسان مرادی نے شرکت کی ۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق وسائل کی طرف سے ایک علمی نشست بعنوان «مکتب امام خمینی (ره)؛ تمدن ساز مکتب » رسا کے کنفرانس ہاس میں منعقد کیا گیا جس میں پژوهشگاه فرهنگ و اندیشہ اسلامی میں فلسفہ کے استاد حجت الاسلام دکتر عبدالحسین خسروپناه اور مجمع علمی ممتازین قم کے سربراہ  حجت الاسلام محمد خواجوی اور حوزہ علمیہ قم میں اعلی سطح کے استاد حجت الاسلام احسان مرادی نے شرکت کی ۔

حجت الاسلام محمد حائری شیرازی نے کہا : جب « مکتب امام خمینی رہ » انقلابی ممتازین کی زبان پر جاری ہوتا ہے تو اس لفظ ہر توجہ کرنی چاہئے معنی اور مقصود کے لحاظ سے اور مکتب امام خمینی رہ کے اطلاق کی دلیل کے لحاظ سے بھی ۔

انہوں نے بیان کیا : امام خمینی رہ کے ایک مکتب ہونے نہ ایک شخص ہونے کے قرائن و دلائل میں سے ایک یہ ہے کہ رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ خامنہ ای کی بیان ہیں کہ انہوں نے اپنی تقریر میں مکتب امام خمینی رہ کی تاکید کرتے ہیں ۔

انہوں نے بیان کیا : حوزہ علمیہ کی ذمہ داری ہے کہ مکتب امام خمینی رہ کے سلسلہ میں کام کیا جانا چاہیئے اور امید کرتا ہوں کہ اس طرح کی نشست و جلسات سے قابل مطلوب نتیجہ حاصل ہو۔

اس نشست کے سلسلہ کو جاری رکھتے ہوئے حجت الاسلام دکتر عبدالحسین خسروپناه نے بیان کیا : مکتب امام خمینی رہ گذشتہ مکاتب کے حصے کا تکامل ہے اس کو ایک نیا مکتب بھی جانا جا سکتا ہے کہ جو دوسرے مکاتب کی بنیاد و کارکردگی میں فرق رکھتا ہے ۔

انہوں نے بیان کیا : امام خمینی رہ ایسے فقیہ ہیں کہ جنہوںنے عرفان ، برہان اور قرآن کو جمع کیا ۔ مرحوم امام خمینی رہ سے پہلے بھی دوسرے فقیہ تھے جنہوں نے بھی ولایت فقیہ کے مباحث پیش کیا مگر امام خمینی رہ کی مخصوص خصوصیت اس بحث پر عرفانی نظر ہے ۔ دوسری خصوصیت الفقہ الحکومہ ہے ؛ یعنی حکومتی پہلو کہ امام خمینی رہ نے اس کو مکمل فقہ جانا ہے یہ مکتب امام خمینی رہ کی خاص امتیازات میں سے ہے ۔

فلسفہ کے استاد نے بیان کیا : مکتب امام خمینی رہ محض فقہی نہیں ہے ، مکتب امام خمینی رہ محض عرفانی نہیں ہے بلکہ مکتب امام خمینی رہ مکتب عرفانی اجتماعی ہے کہ عملی پہلو رکھتا ہے ۔

انہوں نے کہا : امام خمینی رہ مکتب کی دوسری اہم خصوصیت استکبار ستیزی ہے جسے ہم ان سے جدا نہیں کر سکتے ہیں ایک اور خصوصیت فقہ سیاسی ہے ؛ امام خمینی رہ کا عقیدہ ہے کہ فقیہ فقاہت سے الگ ولایت بھی رکھتا ہے کہ اس کی بنیاد پر وہ حکم جعل کر سکتا ہے ، نہ یہ کہ حکم ثانوی کے باب سے بلکہ حکم اولی کے باب سے ۔ فقہا میں کسی نے بھی ولایت فقیہ کے اس باب پر خصوصی نظر نہیں رکھتے تھے ۔ زمان و مکان کے خاص عنصر  پر نظر مکتب امام خمینی رہ کی خصوصیت ہے ۔

اس نشست کے سلسلہ کو جاری رکھتے ہوئے حجت الاسلام محمد خواجوی نے کہا : امام خمینی رہ کی شخصیت کو چار محور میں تحقیق کی جا سکتی ہے علمی ، اخلاقی عرفانی اور سیاسی سماجی اور قیادت و مدیریت ۔ مشہور ہے کہ ایک انسان کا علمی ظہو تین مطلب پر منحصر ہے ؛ لکھا ہوا آثار ، شاگرد اور ان کے دروس ۔ امام خمینی رہ کے پاس یہ تنیوں خصوصیت پائی جاتی تھی ۔

اس نشست کے اختمامی راحل میں حجت الاسلام احسان مرادی نے مکتب امام خمینی رہ کی اصلی اجزاء کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : مکتب امام (ره) کی تین اصلی جز ہیں کہ جس کو رہبر معظم انقلاب کی فرمائش میں بھی اشارہ ہوا ہے ؛ عقلانیت ، معنویت اور عدالت ۔ ان تینوں اجزا میں ہر ایک حامل مظہر ہیں ۔

حجت الاسلام محمد خواجوی نے کہا : تمدن سازی دو رکن کا حامل ہے کہ دونوں مکتب امام خمینی رہ میں نمایاں ہے ؛ فکر کی تولید اور انسانی قوت کی تربیت ۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬