26 July 2020 - 22:12
News ID: 443276
فونت
حجت الاسلام شیخ حسن علی التریکی:
اسلامی تبلیغات و ثقافت کونسل لندن کے سربراہ نے بیان کیا : قائد انقلاب اسلامی ایران کا فلسطین میں ریفرنڈم منعقد کرنے کی پیش کش بہت ہی عادلانہ و منصفانہ ہے ۔

اسلامی تبلیغات و ثقافت کونسل لندن کے سربراہ حجت الاسلام شیخ حسن علی التریکی نے رسا نیوز ایجنسی کے عالمی بخش کے رپورٹر کے ساتھ گفتگو میں امریکی سازش یعنی صدی معاملہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : امریکا کے سابق صدور جمہور صیہونی حکومت کی طرف سے فلسطین کی زمین پر جارحیت و قبضہ کو تائید کرنے میں اپنی گندے چہرے کو علنی کرنے میں خوف کھاتے تھے ، لیکن ٹرمپ نے کمال گستاخی کے ساتھ قدس کو صیہونی حکومت کا دارالحکومت اعلان کر دیا ۔

انہوں نے بیان کیا : قائد انقلاب اسلامی ایران امام خامنہ ای «حفظه الله» کی طرف سے فلسطین میں ریفرنڈم منعقد کرنے کے سلسلہ میں تجویز بہت ہی عادلانہ و منصفانہ ہے اور ان کی عالی حکمت کو بیان کر رہی ہے ۔ لیکن صیہونی و امریکی غاصبانہ منصوبہ غیر عادلانہ و غیر منطقی ہے اور خداوند عالم کے لطف سے آئندہ ایام میں ثابت ہوگا کہ لوگوں کا ارادہ سامراجی قدرت سے کافی مضبوط ہے اور ہم ایمان رکھتے ہیں کہ فلسطین کی آزادی بہت ہی نزدیک ہے ۔

شیخ حسن علی التریکی نے بیان کیا : صدی معاملہ صیہنیوں کا احمقانہ خواب ہے کہ جو کو انجام دینے کا ادارہ کرتے ہیں اور ہمیں یقین ہے کہ یہ معاملہ انجام نہیں پائے گا کیوں کہ قوم و عوام کا ارادہ مجرموں کے فیصلے سے زیادہ مضبوط ہے ۔

وحدت اسلامی انجمن کے جنرل سیکریٹری نے امریکا کی صدی معاملہ کے فیصلہ سے مقابلہ میں عربی ممالک کے درمیان ممکنہ اتحاد ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : اگر ممکن ہونے کی بات کر رہا ہوں ہمارا مقصد سامراجی طاقت کے غلام ممالک نہیں ہیں بلکہ دوسرے مختصر مملک ہیں اور ہماری امید آزاد قوم و عوام سے ہے کہ جو غنڈہ گردی کے مقابلہ کھڑے ہیں اور فلسطین مسئلہ کی فکر میں ہیں ۔ کہنا چاہیئے کہ فلسطین کا مسئلہ دنیا کے مسلمانوں کے لئے سب سے اہم و پہلا مسئلہ ہے اور ہم لوگ فلسطین نہر سے بحر تک کے خواہاں ہیں ۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬