رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سعودی عرب کے وزیرحج و عمرہ محمد صالح بن طاهر بنتن نے اعلان کیا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے پہلی بار حج کانفرنس آن لاین منعقد کی جارہی ہے۔
مذکورہ کانفرنس پہلی بار سال ۱۹۷۰ کو منعقد کی گیی تھی جو سعودی وزارت تبلیغات اسلامی اور ٹیلی مواصلات کی وزارت کے تعاون سے منعقد کی جاتی ہے۔
اس سال کانفرنس « سنت نبوی کے رو سے صحت کے اصولوں پر علمی عمل» کے عنوان سے کل منعقد ہوگی۔
کانفرنس میں علما کونسل، ماہرین صحت اور فقھاءZoom) پر خطاب کریں گے. خواہشمند حضرات سعودی وزارت عحج و عمرہ کے ٹوئٹر اکاونٹ سے فالو کرسکتے ہیں۔
محمد صالح بنتن کے مطابق اس سال سعودی حکام میں سے کوئی اعلی شخصیت مناسک حج میں شریک نہیں ہوئی ہے۔
انکا کہنا تھا: تمام زائرین کا انتخاب شفاف مراحل کے ساتھ انجام دیا گیا ہے اور ایس اوپیز پر عمل درآمد اور کورونا ٹیسٹ کے بعد انہیں مناسک حج کی اجازت دی گیی ہے۔/۹۸۸/ن