27 July 2020 - 12:17
News ID: 443280
فونت
عید قربان کے موقع پر۔؛
انڈیا کے مسلمان بالخصوص حیدرآباد کے عوام آن لائن قربانی میں جوش و خروش سے حصہ لے رہے ہیں۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کشمیر مانیٹر کے مطابق کورونا وائرس کہ وجہ سے اس سال حیدرآباد هند کے عوام کو قصاب کی تلاش میں دربدر کی ٹھوکریں نہیں کھانی ہوگی ۔

یہ عید قربان حیدرآباد اور تلنگانه کے لوگوں کے لیے منفرد عید ثابت ہوگی جہاں قربانی کا انداز بدل چکا ہے۔

قربانی کے جانور زبج کرنے والے مراکز ہر قسم کے بھیڑ بکریوں کو قربانی کرکے انکے دروازوں پر انکو گوشت فراہم کریں گے جہاں وہ اسکو مرضی سے تقسیم کرسکتے ہیں۔

عید قربان فیسٹیول جو برصغیر میں «بکرا عید» کے عنوان سے مشہور ہے ہفتہ کو منائی جارہی ہے اور اس بار عید منفرد انداز میں منائے جائے گی۔

حیدرآباد جہاں کورونا وائرس کا مرکز سمجھا جاتا ہے اس میں لوگ اس بار زیادہ قربانی آن لاین کریں گے۔

اجتماعی آن لاین قربانی کرنے والے مرکز کے فاروق احمد کا کہنا ہے کہ لوگ تعاون کریں اور آن لاین قربانی پروگرام میں زیادہ حصہ ڈالیں۔

انکا کہنا تھا کہ تمام کام مکمل کرکے پیکنگ کے بعد گوشت انکے مالکان کے حوالے کیا جائے گا۔

فاروق احمد کا کہنا تھا کہ یہ قربانی عظیم پیغمبر حضرت ابراهیم(ع) کی قربانی کی یاد میں کی جاتی ہے جو خدا کے لیے اپنے فرزند اسماعیل کی قربانی پر تیار تھے۔

انکا کہنا تھا کہ اس طرح سے لوگ مطمئن ہوں گے کیونکہ ہمارے قصاب کورونا ٹیسٹ کے بعد قربانی کے جانور ذبح کریں گے۔/۹۸۸/ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬