28 August 2020 - 10:41
News ID: 443576
فونت
بھارتی سپریم کورٹ نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظرعاشورا کے جلوس برآمد کرنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی سپریم کورٹ نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظرعاشورا کے جلوس برآمد کرنے کی اجازت دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ افراتفری کی کیفیت ہو گئی تو ایک کمیونٹی پر کورونا پھیلانے کاالزام آئے گا۔

اطلاعات کے مطابق بھارتی سپریم کورٹ میں عاشورا کے جلوس برآمد کرنے کی اجازت سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی، درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ سپریم کورٹ نے ہندو کمیونٹی کو پوری جگن ناتھ رتھ یاتراکی اجازت دی تھی ۔

بھارتی سپریم کورٹ نے عاشورہ کے جلوس برآمد کرنے کی اجازت دینے سے انکارکرتے ہوئے کہا کہ افراتفری کی کیفیت ہو گئی تو ایک کمیونٹی پر کورونا پھیلانے کا الزام آئے گا۔

سپریم کورٹ نے کہاکہ جگن ناتھ یاترا ایک مقام اور ایک روٹ پر تھی پورے ملک میں نہیں تھی اور عاشورا کے جلوس پورے ملک میں نکالے جائیں گے۔

واضح رہے کہ کرونا کے ابتدائی زمانہ میں دہلی میں منعقدہ تبلیغی جماعت کانفرنس کو میڈیا نے نشانہ بنایا تھا اور مسلمانوں کو کرونا پھیلانے کا ذمہ دار ٹھراتے ہوئے نفرت کی تشہراتی مہم کافی شدت سے چلائی گئی تھی ۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬