30 August 2020 - 11:39
News ID: 443592
فونت
پاکستان اور ہندوستان میں آج عاشورائے حسینی بڑے ہی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یوم عاشور کے موقع پر پاکستان اور ہندوستان اور دنیا کے مختلف ممالک میں احتیاطی تدابیر کو مد نظر رکھتے ہوئے امام حسین علیہ السلام اور ان کے با وفا ساتھیوں کی شہادت کا غم منایا جا رہا ہے ۔

امام عالی مقام اور اُن کے وفادار ساتھیوں کی شہادت کا دن آج مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے۔

البتہ کورونا وائرس کی وجہ سے اس سال عاشورائے حسینی کے ماتمی جلوسوں اور مجالس میں طبی اصولوں پر خاص توجہ دی جا رہی ہے۔

عاشور کے موقع پر دونوں ممالک میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ پاکستان میں پولیس کے ساتھ فوج، رینجرز، ایف سی کے دستے بھی تعینات ہیں اور وہ جلوسوں کی فضائی نگرانی کر رہے ہیں۔ امن و امان کے تناظر میں پاکستان کے مختلف شہروں میں موبائل فون سروس معطل ہے ۔

کراچی، لاہور، پشاور اور کوئٹہ سمیت ملک کے بڑے شہروں میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر مکمل پابندی عائد ہے۔

ھندوستان میں کرونا وائرس کی وجہ سے عزاداری کرنے میں کافی پریشانی آ رہی ہے مومنین ہر سال کی طرح کھل کر عزاداری نہیں کر پا رہے ہیں اور ہر جکہ شرکت نہیں کر پا رہے ہیں ۔

 

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬