23 August 2020 - 14:21
News ID: 443535
فونت
حجت الاسلام و المسلمین اشفاق وحیدی:
کانبرا آسٹریلیا کے امام جمعہ نے یہ کہتے ہوئے کہ عاشورہ عالم انسانیت کو شعور دیتا ہے کہ وہ حق و باطل کی پہچان کریں کہا: عزاداری سید الشھداء نے تکفیری عناصر کی نیدیں حرام کردی ۔

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، کانبرا آسٹریلیا کے امام جمعہ حجت الاسلام و المسلمین اشفاق وحیدی نے دوسری محرم کو امریکہ، کاناڈا، پاکستان اور آسٹریلیا کی شیعہ کمیونٹی کی آن لائن مجالس سے خطاب کرتے ھوئے کہا: آج طاغوت اور سامراج روزہ عاشور سے خوف زدہ ہیں کیونکہ اسی روز انسانیت کو حیات ملی ہے ۔

انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ نے ہر دور میں حق باطل کی جنگ رہی لیکن ہمیشہ فتح حق کی ہوئی تاکید کی: امام حسین(ع) نے کسی ایک مکتب کے لیے قربانی پیش نہیں کی بلکہ انسانیت کے ہر رشتہ کو باقی رکھنے کے لئے اپنا پورا کنبہ قربان کردیا، ماں بیٹی، باپ بیٹے، میاں بیوی اور بہن بھائی کے رشتے کو قرآن اور اسلام و دین الہی کی رو سے اجاگر کیا ۔

مولانا وحیدی نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ کربلا ایک نظام، ایک سسٹم اور فکر کا نام ہے، جس نے کربلا کو پہچان لیا اس کو اسلام اور دین الہی پہچاننے میں کو دشواری پیش نہیں آئے گی کہا: آج جو قوتیں ظلم کی حمایت میں ھیں وہ ہمیشہ نابود و نامراد ہوئی ہیں، ھمیشہ کی طرح ان کا نام صفحہ ہستی سے مٹ گیا ۔

انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ مظلومیت ہمیشہ باقی ہے اور اس کی فتح ہے کہا: آج وقت کا تقاضہ ہے کہ ہم عزاداری ماتم اور درس کربلا کا صحیح مفہوم لوگوں تک پہنچائیں تا کہ دنیا سے ظلم و بربریت نا انصافی حقوق کی پامالی کا خاتمہ ہو اور عدل انصاف مظلومیت صداقت کا بول بالا ہو،
یہی قیام امام حسین(ع) کا مقصد اور ہدف تھا۔/۹۸۸/ن

 

 

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬