پشاور میں محرم الحرام کے سلسلے میں مختلف امام بارگاہوں میں مجالس عزاء کا سلسلہ جاری ۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان، پشاور میں محرم الحرام کے سلسلے میں مختلف امام بارگاہوں میں مجالس عزاء کا سلسلہ بھرپور انداز میں جاری ہے۔ اس موقع پر سیکورٹی کے بھی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق امام بارگاہ عادل بیگ، امام بارگاہ حسینیہ ہال صدر، امام بارگاہ حیدر شاہ، امام بارگاہ مرزا قاسم، امام بارگاہ حاجی ملک رحمان، امام بارگاہ بی بی صاحبہ سمیت مختلف امام بارگاہوں میں روزانہ کی بنیاد پر مجالس برپا ہورہی ہیں، اس کے علاوہ بعض امام بارگاہوں میں سالانہ مجالس بھی منعقد ہورہی ہیں۔
مجالس کی سیکورٹی کیلئے رضاکاروں سمیت پولیس کی نفری تعینات ہے۔ مجالس کے دوران علمائے کرام شہدائے کربلا کے فضائل و مصائب بیان کررہے ہیں، اور موجودہ حالات کے تناظر میں اتحاد بین المسلمین کی ضرورت پر خصوصی بات کی جارہی ہے۔
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے