‫‫کیٹیگری‬ :
02 February 2020 - 20:15
News ID: 442031
فونت
حجت الاسلام مقصودعلی ڈومکی :
وحدت مسلمین کے رہنما نے کہا کہ کشمیر اور فلسطین میں جاری مظالم کے خلاف پوری امت مسلمہ کو صدائے احتجاج بلند کرنی چاہیے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایک مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے حجت الاسلام مقصودعلی ڈومکی نے کہا ہے کہ شہداء محفل بشریت کی شمع ہیں جو خود جل کر انسانوں کو روشنی فراہم کرتے ہیں۔ ہم نے ظلم کے خلاف قیام اور حق گوئی اور ولایت کے دفاع کا درس حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا سے لیا۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر اور فلسطین میں جاری مظالم کے خلاف پوری امت مسلمہ کو صدائے احتجاج بلند کرنی چاہیے۔

یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر مظلوم کشمیریوں کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہیں کشمیر کی آزادی کے لئے ہر سطح پر آواز بلند کریں گے۔

انہوں نےکہا کہ ہندوستانی وزیر اعظم مودی جنگی جنون رکھتا ہے مودی عالمی امن کے لئے خطرہ ہے۔ مودی کے انڈیا اور اسرائیل کے بڑھتے ہوئے تعلقات اسلام دشمنی پر مبنی ہے۔

انہوں نےکہا کہ کشمیر اور فلسطین کا مسئلہ ایک دوسرے سے مماثلت رکھتا ہے۔ پاکستانی حکمرانوں کو چاہئے کہ وہ ان خائن حکمرانوں سے کشمیر سے متعلق کسی خیر کی امید نہ رکھیں جنہوں نے فلسطین کا سودا کیا۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬