رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، مراجع تقلید قم میں سے حضرت آیت الله نوری همدانی نے بعثہ رهبرمعظم انقلاب اسلامی حضرت ایت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کی جانب سے "درسگاہ عاشوراء" نامی آن لائن پروگرام کو ارسال کردہ پیغام میں کہا: عاشور میں جہاں احساسات اور جزبات کے گوشہ پوشیدہ ہیں وہیں معنوی گوشے بھی پوشیدہ ہیں اور وہ تمام بشریت اور انسانیت کے لئے ظالم کے خلاف، پیکار کا پیغام ہے۔
اس پیغام کا مکمل متن مندرجہ ذیل ہے:
بسم الله الرحمن الرحیم
السَّلامُ عَلَیْکَ یا اَباعَبْدِاللَّهِ وَ عَلَی الاَرْواحِ الَّتی حَلَّتْ بِفِناَّئِکَ عَلَیْکَ مِنّی سَلامُ اللَّهِ اَبَداً ما بَقیتُ وَ بَقِیَ اللَّیْلُ وَ النَّهارُ وَ لاجَعَلَهُ اللَّهُ آخِرَ الْعَهْدِ مِنّی لِزِیارَتِکُمْ
عرض سلام و ادب کے ساتھ ایام شھادت سرور و سالار شهیدان حضرت امام حسین علیہ السلام کی تعزیت پیش کرتا ہوں، محرم نے انسان کی حیات میں ایک نیا گوشہ پیدا کیا ہے، بدون شک جو انسان بھی سید الشهداء علیہ السلام کے عظیم مکتب میں داخل ہوگا، اس کے لئے سعادت، آزادگی، عزت و شجاعت، برادری و برابری، انصاف و عدالت اور سیکڑوں دیگر الھی انسانی اوصاف مجسم ہوں گے۔
عاشور میں جہاں احساسات اور جزبات کے گوشہ پوشیدہ ہیں وہیں معنوی گوشے بھی پوشیدہ ہیں اور وہ تمام بشریت اور انسانیت کے لئے ظالم کے خلاف، پیکار کا پیغام ہے، امام حسین علیہ السلام کے مکتب میں کالے گورے اور عرب و عجم سب برابر ہیں، اور حکم قران کے مطابق برتری کا تنہا معیار تقوائے الھی ہے، اج تمام مبلغین ، اہل ممبر ( خطباء) اور نوحہ خوانوں کی ذمہ دارای ہے کہ خیمہ امام حسین علیہ السلام برپا کرنے میں موثر کردار ادا کریں اور اگاہ رہیں کہ عزاداری کے ساتھ ساتھ مقصد و افکار امام حسین علیہ السلام کی ترویج اور دنیا کو اس آشنا کرانا ، ان کی اہم ذمہ داری ہے۔
امام حسین علیہ السلام کے خطبہ اور بیانات کی تشریح کی جائے خصوصا جسے امام علیہ السلام نے مدینہ سے کربلا کی سمت نکلتے وقت اور عصر عاشور تک دیا ہے، کہ جو اہم ترین کام ہے، کہ حضرت نے اس طولانی راستہ میں مختلف حالات کا کس طرح مقابلہ کیا، کیا حکمت عملی تھی اور کیا حکمت آمیز تقریر کی اور درس دئے ، کورونا نے سوشل میڈیا میں مبلغین اور ذمہ دار طبقہ کی ذمہ داریوں کو دو چندان کردیا ہے، سبھی اس سلسلہ میں زیادہ سے زیادہ فعالیتں کریں اور معارف عاشوراء کو دنیا کے کانوں سے منتقل کرنے میں زیادہ سے زیادہ تلاش کریں، خصوصا دشمن اور دشمن نما دوستوں کی جانب ہونے والے شبھات کی شناسائی کریں اور دلیلوں کے ساتھ اس کا دقیق جواب دیں۔
اخر میں بعثہ رهبرمعظم انقلاب اسلامی حضرت ایت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کے ملازمین کا خصوصی شکریہ لازمی سمجھتا ہوں اور خداوند متعال سے عاجزانہ درخواست کرتا ہوں کہ ہمارے نام کو حضرت سید الشھداء علیہ السلام کے چاہنے والوں اور غلاموں میں شامل کرے۔
حسین نوری همدانی